Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

297 - 465
٧  وفی المستامن لم یتباین الدارحکمالقصدہ الرجوع  (١٦٩٠) واذاخرجت المرأة الینا مہاجرةً جازان تتزوج ولاعدة علیہا )   ١   عند ابی حنیفة   ٢   وقالا علیہا العدة لان الفرقة وقعت بعد الدخول فی دارالاسلام فیلزمہا حکم الاسلام 

باندی کو خریدے تو اس کی گردن کا مالک ہو تا ہے ، اس میں وطی کا حق نہیں ہو تا ۔ 
لغت:  یقتضی الصفا فی محل عملہ و ھو المال لا فی محل النکاح :۔ اس عبارت کامطلب یہ ہے کہ قید ہو نا یہ تقاضا کر تا ہے کہ قید کے عمل کے محل میں وہ خالص ہو یعنی جس کے لئے قید کیا ہے وہ چیز مالک  کو خالص مل جائے ، اور قید کیا ہے گردن پر ملکیت کے لئے اس لئے گردن کی ملکیت اس کو مل جائے ۔ نکاح کا جو محل ہے یعنی وطی کر نا اس کا ملنا ضروری نہیں ، اس لئے شوہر سے نکاح توڑوانا بھی ضروری نہیں۔
ترجمہ:  ٧  اور امن لینے والے میں حکما دار الگ الگ نہیں ہوا واپس لوٹنے کے ارادے کی وجہ سے ۔ 
تشریح:    یہ بھی امام شافعی  کوجواب ہے کہ ، امن لیکر داخل ہواتو واپس اپنے ملک میں جانے کا ارادہ ہے اس لئے حکم کے اعتبار سے تباین دار نہیں ہوا اس لئے نکاح توڑوانے کی ضرورت نہیں ۔
اصول :   حکمی طور پر تباین دار ہو تب ہی نکاح توڑوانے کی ضرورت ہے ۔   
ترجمہ:  (١٦٩٠)   اگر عورت دار الاسلام کی طرف ہجرت کرکے آئی تو اس کے لئے جائز ہے کہ فی الحال شادی کرے ۔
ترجمہ:    ١  اور امام ابو حنیفہ کے نزدیک اس پر عدت نہیں ہے۔  
وجہ :  (١) آیت میں ہے۔ ولا جناح علیکم ان تنکحوا ھن اذا آتیتموھن اجورھن ولا تمسکو بعصم الکوافر۔(آیت ١٠ سورة الممتحنة ٦٠) اس آیت میں ہے کہ مہر ادا کرو تو مہاجرہ عورت سے شادی کر سکتے ہو۔جس سے معلوم ہوا کہ فوری طور پر اس سے شادی کر سکتا ہے (٢) یہ عورت ہجرت کرکے دارالاسلام آئی ہے۔ یہاں اس کا کوئی ذی رحم محرم نہیں ہوگا اس لئے یہ اگر شادی کرکے شوہر نہ بنائے تو کیسے اجنبی کے پاس رہے گی۔ اس لئے شریعت نے عدت گزارے بغیر شادی کو جائز قرار دیا (٣) عدت پہلے شوہر کے احترام کے لئے ہے۔اور پہلا شوہر کافر اور حربی ہے اس لئے اس کا کوئی احترام نہیں ہے ۔اس لئے ایسی عورت پر عدت بھی نہیں ہے۔
ترجمہ:   ٢  صاحبین  نے فر ما یا کہ اس پر عدت ہے اس لئے کہ فرقت دار الاسلام میں داخل ہو نے کے بعد واقع ہوئی ہے اس لئے اس کو اسلام کا حکم لازم ہو گا ۔ 
تشریح :  صاحبین  فر ما تے ہیں کہ دار الاسلام میں داخل ہو نے کے بعد نکاح ٹوٹا ہے ، اس لئے اسلامی شریعت کا حکم یعنی عدت 

Flag Counter