Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

293 - 465
  ١    وقال الشافعی لاتقع  (١٦٨٩) ولوسبی احدالزوجین وقعت البینونة بینہما بغیر طلاق وان سبیا معا لم یقع البینونة  )

نکاح ٹوٹ گیا(٢) اثر میں ہے عن ابن عباس اذا اسلمت النصرانیة قبل زوجھا بساعة حرمت علیہ ،وقال داؤد عن ابراہیم الصائغ سئل عطاء عن امرأة من اہل العھد اسلمت ثم اسلم زوجھا فی العدة اھی امرأتہ ؟ قال لا، الا ان تشاء ھی بنکاح جدید وصداق ۔ (بخاری شریف ، باب اذا اسلمت المشرکة او النصرانیة تحت الذمی او الحربی ص ٧٩٦ نمبر ٥٢٨٨) اس اثر میں ہے کہ نصرانی کی بیوی مسلمان ہو جائے تو فورا نکاح ٹوٹ جائے گاتو جب وہ دار الحرب سے دار الاسلام ہجرت کرکے آئے گی تو بدرجۂ اولی نکاح ٹوٹ جائے گا۔  
نوٹ:  اس سے معلوم ہوا کہ اختلاف دارین سے نکاح ٹوٹ جائے گا۔
ترجمہ:   ١   امام شافعی  نے فر ما یا کہ فرقت واقع نہیں ہو گی ۔ 
تشریح:   امام شافعی  نے فر ما یا کہ عورت ہجرت کر کے دار الاسلام آئی تو اس سے نکاح نہیں ٹوٹے گا بلکہ تین حیض تک انتظار کیا جائے گا ، اور تیسری حیض سے نکاح ٹوٹے گا ۔ 
 وجہ:   (١)اس حدیث میں ہے ۔عن ابن عباس.... فکان اذا ھاجرت امرأة من اھل الحرب لم تخطب حتی تحیض و تطھر فاذا طھرت حل لھا النکاح فان ھاجرزوجھا قبل ان تنکح ردت الیہ ۔ ( بخاری شریف ، باب نکاح من اسلم من المشرکات و عدتھن ، ص ٩٤٤، نمبر ٥٢٨٦ ) اس حدیث میں ہے کہ اھل حرب کی بیوی عدت گزرنے سے بائنہ ہو گی۔(٢) اس اثر میں بھی اس کا ثبوت ہے۔ عن الزھری ان امرأة عکرمة بن ابی جھل اسلمت قبلہ ثم اسلم وھی فی العدة فردت الیہ وذلک علی عھد النبی ۖ ۔ (مصنف ابن ابی شیبة ٨٦ ماقالوا فیہ اذا اسلم وھی فی عدتھا من قال ھو احق بھا ج رابع ،ص ١١١، نمبر١٨٣١١ ) اس اثر سے معلوم ہوا کہ عدت میں شوہر مسلمان ہو جائے تو عورت اس کی بیوی رہے گی۔اور عدت گزر جائے تو تفریق ہو جائے گی۔   
ترجمہ:  (١٦٨٩)  اگر میاں بیوی میں سے ایک قید ہو کر دار الاسلام آیا تو دونوں کے درمیان بغیر طلاق کے بینونت ہو جائے گی، اور دونوں قید ہو کر آئے تو بینونت نہیں ہو گی ۔ 
وجہ:(١)  میاں بیوی میں سے ایک قید ہوکر آیا تو اختلاف دار ہو گیا۔ایک دار الحرب میں رہا اور ایک دار الاسلام میں آگیا۔ اب زوجیت کی مصلحت باقی نہیں رہی اس لئے اس کا نکاح ٹوٹ جائے گاتاکہ نیا نکاح کرکے اپنی زندگی گزار سکے(٢) اگر عورت قید ہو کر آئی تو وہ آقا کی باندی بن گئی اس لئے آقا کے لئے صحبت کرنا جائز ہو گیا۔اور یہ اسی وقت ہو سکتا ہے جب پہلا نکاح ٹوٹ 

Flag Counter