Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

292 - 465
٢  خلافا لہما وسیأتیک انشاء اللہ تعالیٰ  (١٦٨٧) واذا اسلم زوج الکتابےة فہما علیٰ نکاحہما   )
 ١   لانہ یصح النکاح بینہما ابتداء فلان یبقی اولیٰ    (١٦٨٨)قال واذا خرج احدالزوجین الینا من دارالحرب مسلما وقعت البینونة بینہما  )

ترجمہ: ٢  خلاف صاحبین  کے ۔ اور ان شاء اللہ اس کا ذکر آئے گا۔ 
تشریح : صاحبین  فر ما تے ہیں کہ یہ عورت مسلمہ ہے  اور شوہر سے تفریق ہوئی ہے اس لئے شریعت کا حکم اس پر لا گو ہو گا ، یعنی عدت لازم ہو گی ، چاہے شوہر کافر ہو ۔ 
ترجمہ :  (١٦٨٧)   اگر کتابیہ کا شوہر مسلمان ہو جائے تو دونوں اپنے نکاح پر بحال رہیںگے۔
ترجمہ:    ١  اس لئے کہ ان دو نوں کے درمیان ابتداء میں بھی نکاح درست ہے ، اس لئے نکاح باقی رہے یہ زیادہ بہتر ہے ۔  
تشریح :  کتابیہ یعنی یہودیہ اور نصرانیہ کا شوہر مسلمان ہو گیا تو مسلمان کے تحت میں نصرانیہ اور یہودیہ ہوئیں۔اور مسلمان کے تحت میں کتابیہ ہوتو نکاح شروع سے جائز ہے۔اس لئے یہ بھی جائز ہوگا۔اس لئے دونوں کا نکاح بحال رہے گا۔  
وجہ :  (١)  اس آیت میں ہے۔ والمحصنات من المؤمنات والمحصنات من الذین اوتوا الکتاب من قبلکم اذا اتیتموھن اجورھن (آیت ٥ سورة المائدة ٥) اس آیت میں کتابیہ عورتوں سے نکاح کرنا حلال قرار دیا گیا ہے۔(٢) اثر میں اس کا ثبوت ہے۔عن الحکم ان ھانی بن قبیصة قدم المدینة فنزل علی ابن عوف وتحتہ اربع نسوة نصرانیات فاسلم واقرھن عمر معہ ۔ (سنن للبیہقی ، باب الرجل یسلم وتحتہ نصرانیة ،ج سابع ،ص ١٩٠) اس اثر سے پتہ چلا کہ نصرانی مسلمان ہو جائے تو اس کے تحت میں نصرانیہ یا یہودیہ رہ سکتی ہیں ۔
ترجمہ :  (١٦٨٨)  اگر میاں بیوی میں سے ایک دار الحرب سے ہماری طرف مسلمان ہو کر آئے تو بینونت واقع ہو جائے گی۔  
تشریح :   بیوی شوہر میں سے ایک مسلمان ہو کر دار الحرب سے دار الاسلام آجائے تو دار الاسلام داخل ہوتے ہی جدائیگی واقع ہو جائے گی۔اور بیوی نہیں رہے گی۔
وجہ : (١) یا ایھا الذین آمنوا اذا جاء کم المومنات مھاجرات فامتحنوھن اللہ اعلم بایمانھن فان علمتموھن مومنات فلا ترجعوھن الی الکفار لا ھن حل لھم ولا ھم یحلون لھن واتوھم ما انفقوا ولا جناح علیکم ان تنکحوھن اذا اتیتموھن اجورھن ولا تمسکو بعصم الکوافر۔ (آیت ١٠ سورة الممتحنة ٦٠) اس آیت میں ہے کہ عورت دار الحرب سے ہجرت کرکے دار الاسلام آئے تو اس کو واپس نہ کرے۔یہ اسی وقت ہو سکتا ہے کہ دونو ں کا نکاح ٹوٹ گیا ہو۔ اس آیت میں یہ بھی ہے کہ مشرکہ مومن کے لئے اور مومنہ عورت مشرک کے لئے حلال نہیں ہیں۔یہ بھی دلیل ہے کہ دونوں کا 

Flag Counter