Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

288 - 465
٣  ولنا ان المقاصد قد فاتت فلابد من سبب یبتنی علیہ الفرقة والاسلام طاعة لایصلح سببا لہا فیعرض الاسلام لیحصل المقاصد بالاسلام اویثبت الفرقة بالااء ٤   وجہ قول ابی یوسف ان الفرقة بسبب یشترک فیہ الزوجان فلایکون طلاقا کالفرقة بسبب الملک   ٥   ولہما ان بالاباء امتنع عن الامساک بالمعروف مع قدرتہ علیہ بالاسلام فینوب القاضی منا بہ فی التسریح کما فی الجب والعنة   

کے حوالے کی گئی۔لیکن وہ عدت میں تھی اس لئے حوالہ کی گئی۔(٤) و قال مجاھد اذا أسلم فی العدة یتزوجھا ۔ (بخاری شریف،باب اذا  اسلمت المشرکة او النصرانیة تحت الذمی او الحربی ص ٧٩٦ نمبر ٥٢٨٨) اس اثر میں ہے کہ عدت میں دوبارہ نکاح کر سکتا ہے ۔ 
ترجمہ :  ٣   ہماری دلیل یہ ہے کہ نکاح کے مقاصد فوت ہو گئے اس لئے ایسا سبب ضروری ہے جس پر فرقت کی بنا ہو سکے ، اور اسلام طاعت ہے وہ تفریق کے سبب بننے کی صلاحیت نہیں رکھتا اس  لئے اسلام پیش کیا جائے گا تاکہ اسلام پیش کر نے سے مقاصد حاصل کیا جائے اور انکار کر نے کی وجہ سے فرقت ثابت کی جائے ۔ 
 تشریح :  ہماری دلیل کہ ہے کہ اسلام لانے کی وجہ سے نکاح کا جومقصد تھا ساتھ رہنا وہ ختم ہو گیا ، اس لئے کوئی ایسا سبب ہو نا چاہئے جس پر تفریق کی بنیاد رکھی جائے اور اسلام لانا طاعت ہے اس لئے اس پر تفریق کی بنیاد نہیں رکھی جا سکتی ، اس لئے اسلام پیش کیا جائے گا تاکہ اس کے انکار کر نے پر اس پر تفریق کی بنیاد رکھی جائے گی اور اس سے فرقت ثابت ہو گی ۔ 
ترجمہ :  ٤  حضرت امام ابو یوسف  کے قول کی وجہ یہ ہے کہ فرقت ایسے سبب سے ہو کہ میاں بیوی دو نوں شریک ہوں تو وہ طلاق نہیں ہو گی ، جیسے ملک کے سبب سے فرقت ہوئی ہو ۔ 
تشریح :  حضرت امام ابو یوسف  کی دلیل یہ ہے کہ ایسے سبب سے فرقت ہوئی ہو جو شوہر کی جانب سے بھی ہو سکتا ہو اور عورت کی جانب سے بھی ہو سکتا ہو تو اس سبب سے طلاق نہیں ہو گی بلکہ فسخ نکاح ہو گا ، کیونکہ عورت کی جانب سے طلاق نہیں ہو تی ، جیسے شوہر مالک ہو جائے یا عورت مالک ہو جائے اور اس سے فرقت واقع ہو تو وہ فسخ نکاح ہو تا ہے طلاق واقع نہیں ہو تی ، اسی طرح اسلام لا نے کی وجہ سے دونوں جانب سے فسخ نکاح ہو گا طلاق واقع نہیں ہو گی ۔ باقی دلیل اوپر گزر گئی ۔  
ترجمہ:  ٥  طرفین کی دلیل یہ ہے کہ اسلام سے انکار کر نے سے امساک بالمعروف پر قدرت کے با وجود اس سے رک گیا ، اس لئے تسریح  بالاحسان کر نے کے لئے قاضی اس کا نائب ہو گا جیسے ذکر کٹا ہوا ہو یا عنین ہو ۔ 
تشریح:  اوپر امام ابو حنیفہ  اور امام محمد کا مسلک یہ گزرا کہ شوہر مسلمان ہو جائے اور عورت اسلام لانے سے انکار کر دے تو عورت 

Flag Counter