Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

282 - 465
   ١    لانہ مستحق للقتل و الامہال ضرورة التامل والنکاح یشغلہ عنہ فلایشرع فی حقہ 
 (١٦٨٠) وکذا المرتدة لایتزوجہا مسلم ولاکافر )   ١    لانہامحبوسة للتامل وخدمة الزوج تشغلہا ولانہ لا ینتظم بینہما المصا لح والنکاح ما شرع لعینہ بل لمصالحہ  
 
ترجمہ:   ١  اس لئے کہ یہ قتل کے مستحق ہے اور مہلت دینا غور کرنے کی ضرورت کی وجہ سے ہے ، اور نکاح کر نا غور کر نے سے مشغول کر دے گا ، اس لئے اس کے حق میں نکاح کر نا مشروع نہیں ہے ۔ 
تشریح :   ایک آدمی مسلمان ہو کر کافر ہو جائے تو اس سے اسلام کا بہت بڑا نقصان ہو تا ہے کیونکہ لو گوں کے درمیان شک و شبہ پیدا ہو تا ہے اس لئے اگر مرد ہے تو سوچنے کے لئے صرف تین دن کی مہلت دی جائے گی ، اگر پھر مسلمان ہو گیا تو چھوڑ دیا جائے گا اور کفر پر جما رہا تو اس کو قتل کر دیا جائے گا ، اور عورت ہو تو قتل تو نہیں کی جائے لیکن ہمیشہ کے لئے قید میں ڈال دی جائے گی ،چونکہ مرد کو تین دن کے بعد قتل کر دیا جائے گا اس لئے اس کو مسلمان یا کافرہ یا مرتدہ عورت سے نکاح کر نے کی فرصت کہاں ہے ، اور اگر عورت ہے تو یہ جیل میں ہوگی اس لئے اس کے پاس بھی نکاح کر نے کی فرصت نہیں ہے ۔ 
وجہ :   (١) مرتد کو قتل کیا جائے گا اس کے لئے یہ حدیث ہے۔عن عکرمة قال اتی علی بزنادقة فاحرقھم فبلغ ذلک ابن عباس فقال لو کنت انا لم احرقھم لنھی رسول اللہ لا تعذبوا بعذاب اللہ ولقتلتھم لقول رسول اللہ ۖ من بدل دینہ فاقتلوہ ۔ (بخاری شریف ، باب حکم المرتد والمرتدة واستتابتھم ص ١٠٢٢ نمبر ٦٩٢٢ ابو داود شریف ، باب الحکم فیما ارتد ، ص ٦١١، نمبر٤٣٥١ترمذی شریف ، باب ما جاء فی المرتد ، ص ٣٥٤، نمبر ١٤٥٨)  اس حدیث میں ہے کہ مرتد کو قتل کیا جائے گا (٢)۔عن ابی موسی اشعری ... فاذا رجل عندہ موثق قال (معاذ بن جبل ) ما ھذا ؟ قال کان یہودیا فاسلم ثم تھود قال اجلس قال لا اجلس حتی یقتل قضاء اللہ ورسولہ ثلاث مرات فامر بہ فقتل ۔ (بخاری شریف ، باب حکم المرتد والمرتدة واستتابتھم ص ١٠٢٢ نمبر ٦٩٢٣ ابو داود شریف ، باب الحکم فیما ارتد  ، ص ٦١٢، نمبر ٤٣٥٤)  اس حدیث میں ہے کہ مرتد ہو جائے تو اس کو جلدی قتل کرو ، اس لئے اس کو نکاح کی مہلت نہیں دی جائے گی ۔(٣)آیت میں بھی اس کا اشارہ ہے۔ان الذین آمنوا ثم کفروا ثم آمنوا ثم کفروا ثم ازدادوا کفرا لم یکن اللہ لیغفر لھم ولا لیھدیھم  سبیلا۔(آیت ١٣٧ سورة النساء ٤) اس آیت میں مرتد کے ساتھ اللہ نے سختی کا معاملہ کیا ہے۔  
لغت:  امھال : مہلت دینا ۔ تأمل : غور کر نا ۔ یشغلہ عنہ : اس سے مشغول کر دے گا یعنی اس سے غافل کر دے گا ۔     
ترجمہ:  (١٦٨٠)  ایسے ہی مرتدہ سے نہ مسلمان نکاح کرے اور نہ کافر ۔ 
ترجمہ:   ١   اس لئے کہ غور کرنے کے لئے وہ قیدی ہے اور شوہر کی خدمت غور کر نے سے مشغول کر دے گی ۔اور اس لئے بھی 

Flag Counter