Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

281 - 465
بالکفر لایعارض اسلام المسلم لان الاسلام یعلو ولا یعلیٰ   (١٦٧٨) ولو ترافعا یفرق بالاجماع )    
   ١    لان مرافعتہما کتحکیمہما   (١٦٧٩)ولا یجوز ان یتزوج المرتد مسلمة ولا کافرة ومرتدةً )   

نہیں بدلے گا ، بہر حال کفر پر اصرار کر نے والے کا اعتقاد مسلمان کے اسلام کا معارض نہیں ہے ، اس لئے کہ اسلام بلند ہے مغلوب نہیں ہے ۔  
تشریح :   کافر میں سے کسی ایک کے مرافعہ کر نے سے امام ابو حنیفہ  کے نزدیک اسلامی شریعت نافذ نہیں کی جائے گی ، اور دو نوںمیں سے ایک کے مسلمان ہو نے سے نافذ کر دی جائے گی ، اس میں فرق یہ ہے کہ مرافعہ کی شکل میںدو نوں کافر ہیں اس لئے کسی کا اعتقاد نہیں بدلا اس لئے ایک کے کہنے کی وجہ سے دوسرے کا حق باطل نہیں کیا جا سکتا ہے ، اس لئے ایک کے کہنے سے دوسرے کے خلاف فیصلہ نہیں کیا جا سکتا جبکہ دو نوں کا اعتقاد پہلے والا ہی ہے ۔ اور ایک کے مسلمان ہو نے کے بعد اسلامی شریعت کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا ، کیونکہ دائمی حرمت کے با وجود نکاح باقی نہیں رہ سکتا ہے ، دوسری بات یہ ہے کہ اسلام بلند ہے مغلوب نہیں ہے اس لئے مسلمان کی بات مانی جائے گی ۔ 
لغت  :   یعلو : بلند ہو نا ، یعلی : بلند کیا جا نا ، مغلوب ہو نا ۔ 
ترجمہ:  ( ١٦٧٨)  اور اگر دو نوں نے مرافعہ کیا تو بالاجماع تفریق کر دی جائے گی ۔ 
ترجمہ:    ١  اس لئے کہ دو نوں کا مرافعہ کر نا قاضی کو حکم بنانے کی طرح ہے ۔ 
تشریح :   کافر رہتے ہوئے دو نوں نے مرافعہ کیا تو گویا کہ دو نوں نے قاضی کو حکم بنا یا اور دو نوں حکم  بنائے تو اسلامی شریعت  کے مطابق فیصلہ کیا جا سکتا ہے ۔ 
وجہ :  (١) اس آیت میں ہے ۔ان اللہ  یأمرکم ان تؤدوا الأمانات الی أھلھا و اذا حکمتم بین الناس ان تحکموا بالعدل ۔ ( آیت ٥٨، سورة النساء ٤) اس آیت میں ہے کہ لو گوں کے درمیان عدل کا فیصلہ کریں اور اسلامی شریعت عدل ہو تی ہے اس لئے دو نوں نے حکم مانا تو اسلامی شریعت کا فیصلہ کیا جائے گا ۔(٢)  و ان أحکم بینھم بما انزل اللہ و لا تتبع أھوائھم ۔ ( آیت ٤٩، سورة المائدة ٥)(٣)  و من لم یحکم بما أنزل اللہ فأولئک ھم الفاسقون ۔ ( آیت ٤٧) آ یت میں ہے کہ شریعت ہی کا فیصلہ کر نا ہو گا ، اس کے علاوہ نہیں ۔ (٤) فان جاء و ک فاحکم بینھم او اعرض عنھم و ان تعرض عنھم فلن یضروک شئیا و ان حکمت فاحکم بینھم بالقسط ان اللہ یحب المقسطین ۔ ( آیت ٤٢، سورة المائدة ٥) اس آیت میں ہے کہ فیصلہ کر نا ہو تو اسلامی شریعت ہی کا فیصلہ کریں اس کے علاوہ نہیں ۔
ترجمہ:  ( ١٦٧٩)  مرتد کے لئے جائز نہیں ہے کہ کسی مسلمان یا کافر یا مرتدہ عورت سے نکاح کرے ۔ 
 
Flag Counter