Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

28 - 465
(١٤٩٣)ولاباختہ ولا ببنات اختہ ولا ببنات اخیہ ولا بعمتہ ولابخالتہ ) ١ لان حرمتہن منصوص علیہا فی ہذہ الآےة   (١٤٩٤)وتدخل فیہا العمات المتفرقات والخالات المتفرقات وبنات الاخوة المتفرقین ) ١  لان جہة الاسم عامة

ترجمہ : (١٤٩٣)  اور نہیں جائز ہے اپنی بہن سے اور نہ اپنی بھانجیوں سے اور نہ اپنی بھتیجیوں سے اور نہ اپنی پھوپی سے اور نہ اپنی خالہ سے۔
ترجمہ :    ١  اس لئے کہ ان لو گوں کی حرمت اس آیت میں منصوص ہے   
تشریح  اپنی بہن، اپنی بھانجی اپنی بھتیجی،اپنی پھوپی اور اپنی خالہ سے شادی کرنا حرام ہے، اس لئے کہ ان عورتوں کی حرمت آیت میں منصوص ہے یعنی آیت سے ثابت ہے ۔ 
وجہ :  حرمت علیکم امھاتکم وبناتکم واخواتکم و عماتکم و خالاتکم وبنات الاخ وبنات الاخت۔ (آیت ٢٣ سورة النساء ٤) اس آیت  میں٫ اور بنات الاخ : بھائی کی بیٹی سے مراد بھتیجی ہے اور٫ بنات الاخت  :  بہن کی بیٹی سے مراد بھانجی ہے۔
ترجمہ :(١٤٩٤)اور اس میں متفرق پھوپھیاں ، اور متفرق خالائیں ، اور متفرق بھتیجیاں داخل ہیں ۔
ترجمہ :     ١  اس لئے کہ لفظ عام ہے۔ 
تشریح :  پھوپھی کی تین قسمیں ہیں ]١[باپ کی ماں اور باپ دو نوں شریک بہن ، جسکو حقیقی پھوپھی کہتے ہیں ،]٢[  باپ کی صرف باپ شریک بہن ، جسکوعلاتی پھوپھی کہتے ہیں ]٣[ باپ کی صرف ماں شریک بہن ، جسکواخیافی پھوپھی کہتے ہیں ۔۔ حرمت میں یہ تینوں قسم کی پھوپھیاں شریک ہیں ،اس لئے کہ آیت میں لفظ ٫عماتکم ،ان تینوںکے قسم کے پھوپھیوںکو شامل ہے  
 خالہ کی تین قسمیں ہیں ]١[ماںکی ماں اور باپ دو نوں شریک بہن ، جسکو حقیقی خالہ کہتے ہیں ،]٢[ ماں کی صرف باپ شریک بہن ، جسکوعلاتی خالہ کہتے ہیں ]٣[ ماںکی صرف ماں شریک بہن ، جسکواخیافی خالہ کہتے ہیں ۔۔ حرمت میں یہ تینوں قسم کی خالائیں شریک ہیں ،اس لئے کہ آیت میں لفظ ٫خالاتکم ، ان تینوںکے قسم کی خالاؤںکو شامل ہے۔  
بھتیجی کی تین قسمیں ہیں ]١[ ماں اور باپ دو نوں شریک بھائی کی بیٹی ، جسکو حقیقی بھتیجی کہتے ہیں ،]٢[صرف باپ شریک بھائی کی بیٹی ، جسکوعلاتی بھتیجی کہتے ہیں ]٣[ صرف ماں شریک بھائی کی بیٹی ، جسکواخیافی بھتیجی کہتے ہیں ۔۔ حرمت میں یہ تینوں قسم کی بھتیجیاں شریک ہیں ،اس لئے کہ آیت میں لفظ ٫ بنات الاخ، ان تینوںکی قسم کے بھتیجیوںکو شامل ہے۔
 بھانجی کی تین قسمیں ہیں ]١[ ماں اور باپ دو نوں شریک بہن کی بیٹی ، جسکو حقیقی بھانجی کہتے ہیں ،]٢[صرف باپ شریک بہن کی بیٹی ، 

Flag Counter