Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

27 - 465
(١٤٩١)قال لایحل للرجل ان تزوج بامہ ولاجداتہ من قبل الرجال والنساء ) ١  لقولہ تعالی حرمت علیکم امہاتکم وبناتکم ٢ والجدّات امہات اذا الام ہو الاصل لغةً او ثبتت حرمتہن بالاجماع۔ (١٤٩٢) قالولا ببنتہ لما تلوناولا ببنت ولدہ وان سفلت)  ١  للاجماع 

ترجمہ :(١٤٩١)نہیں حلال ہے آدمی کے لئے یہ کہ شادی کرے اپنی ماں سے نہ اپنی دادی سے مرد کی جانب سے ہو اور عورتوں کی جانب سے ہو۔ 
ترجمہ :    ١  اللہ تعالی کا قول تم پر تمہاری ماں حرام کی گئی ہے اور تمہاری بیٹیاں حرام کی گیئں ہیں ۔
تشریح:  اپنی ماں ، اپنی دادی ، اپنی نانی سے شادی کرنا حرام ہے۔ باپ کی طرف سے جو ماں ہوتی ہے اس کو دادی کہتے ہیں اور ماں کی جانب سے جوماں ہے اس کو نانی کہتے ہیں۔ ان سب سے نکاح حرام ہے۔  
وجہ:  (١) صاحب ھدایہ کی آیت یہ ہے ۔ حرمت علیکم امھاتکم وبناتکم واخواتکم و عماتکم و خالاتکم وبنات الاخ وبنات الاخت۔ (آیت ٢٣ سورة النساء ٤)اس آیت میں چودہ قسم کی عورتوں کے بارے میں ہے کہ ان سے نکاح کرنا حرام ہے۔ان میں سے ماں بھی ہے۔اور ماں کے تحت میں دادی اور نانی بھی داخل ہو جائے گی کہ ان سے بھی نکاح حرام ہوگا۔
ترجمہ :  ٢  اور دادیاں ماں ہیں اس لئے کہ ام کا ترجمہ لغت میں اصل ہے ، یا یوں کہئے کہ دادیوں کی حرمت اجماع سے ثابت ہے ۔ 
تشریح :  آیت میں ہے کہ ام حرام ہے تو دادی اور نانی کی حرمت کیسے ثابت ہوئی ؟ تو اس کے تین جوابات دئے جا رہے ہیں ، ]١[  ایک تو یہ کہ آیت میں امہات جمع کا صیغہ ہے اور ماں ایک ہی ہو تی ہے اس لئے اس کے اشارے سے معلوم ہو تا ہے کہ اور مائیں بھی شامل ہیں ، اس لئے اور مائیں دادی اور نانی ہی شامل ہو نگیں اس لئے وہ بھی حرام ہونگیں ۔]٢[ دوسری تحقیق یہ ہے کہ لغت میں ام کا ترجمہ ہے٫ اصل ، اور دادی اور نانی اصل ہیں اس لئے آیت میں دادی نانی شامل ہو نگیں ۔ ]٣[ تیسری دلیل یہ ہے کہ دادی اور نانی کی حرمت اجماع سے ثابت ہے ، یعنی اس بات پر اجماع ہے کہ دادی اور نانی سے بھی نکاح کر نا حرام ہے ۔  
ترجمہ :(١٤٩٢)  اور نہیں حلال ہے مرد کے لئے کہ نکاح کرے اپنی بیٹی کے ساتھ اور نہ اپنی پوتی کے ساتھ اگر چہ نیچے تک ہو۔
ترجمہ :   ١  اس لئے کہ انکی حرمت آیت میں منصوص ہے ۔    
تشریح:   اپنی بیٹی ،اسی طرح اپنی پوتی کے ساتھ نکاح کرنا حرام ہے۔  
وجہ:  اوپر کی آیت میں صراحت ہے کہ اپنی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنا حرام ہے اور بیٹی کے اندر بالاجماع پوتی اور نواسی داخل ہیں۔ جس کی بنا پر ان سے بھی نکاح کرنا حرام ہے چاہے پر پوتی ،سر پوتی یا پر نواسی اور سر نواسی کیوں نہ ہوں،اور کتنے ہی نیچے تک ہوں۔

Flag Counter