Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

274 - 465
 ١  وہِذا عند ابی حنیفةومحمد رحمہمااللہ ٢ وقال ابویوسف رحمہ اللہ ہٰذاوالاول سواء لانہ یقدّم التملیک بغیر عوض تصحیحا لتصرفہ ویسقط اعتبارالقبض کمااذاکان علیہ کفارةظہارفامر غیرہ ان یطعم عنہ ٣   ولہما ان الہبةمن شرطہا القبض بالنص فلایمکن اسقاطہ ولا اثباتہ اقتضاء لانہ فعل حسی بخلاف البیع لانہ تصرف شرعی 

ولاء آزاد کر نے والے کو ملے گا ۔ 
ترجمہ:    ١  یہ امام ابو حنیفہ  اور امام محمد  کے نزدیک ہے ۔ 
تشریح :   اس مسئلے میں ہزار کے بدلے آزاد کریں اس کا ذکر نہیںہے ، اس لئے بیوی کے ہاتھ میں پہلے بیچیں یہ نہیں ہو گا اس لئے بیوی شوہر کا مالک بھی نہیں بنے گی ، اور نکاح بھی فاسد نہیں ہو گا اور جس کا غلام تھا اسی کی جانب سے آزاد ہو گا اور ولا بھی اسی کو ملے گا ۔ یہ امام ابو حنیفہ  اور امام محمد  کے نزدیک ہے۔
ترجمہ: ٢  اور حضرت امام ابویوسف  نے فر ما یا کہ یہ اور پہلی عبارت برابر ہیں اس لئے کہ بغیر عوض کے ملکیت مقدم کی جائے گی بیوی کے تصرف کو صحیح کر نے کے لئے اور قبضے کا اعتبار ساقط ہو جائے گا ، جیسے اس کے اوپر کفارہ ظہار ہو اور دوسرے کو حکم دے کہ اس کی جانب سے کھلائے ] تو کھلانا درست ہو جائے گا[ 
 تشریح :  امام ابو یوسف  کے یہاں پہلے متن کی عبارت اور اس متن کی عبارت مالک ہو نے میں دو نوں برابر ہیں ، البتہ پہلے میں ہزار کے بدلے میں تھا اس لئے ملکیت خرید کر ہو گی ، اور اس عبارت میں ہزار کے بدلے میں نہیں ہے اس لئے ، بیوی آقا سے کہہ رہی ہے کہ بغیر قیمت کے ہبہ کر کے آپ مجھے مالک بنائیں ، پھر میری جانب سے شوہر کو آزاد کریں ، اس لئے اس صورت میں بھی بیوی شوہر کا مالک ہو گی اور نکاح فاسد ہو جائے گا ، اور ولاء بیوی کو ملے گا ، باقی رہا کہ ہبہ میں مالک ہو نے کے لئے غلام پر قبضہ کر نا شرط ہے تو اس کا جواب دیا کہ مجبوری کے موقع پر قبضہ کر نا ساقط ہو جائے گا اور بغیر قبضے کے بھی بیوی مالک ہو جائے گی ، جس طرح کسی پر کفارہ ظہار ہو اور وہ دوسرے کو حکم دے کی میری جانب سے کھا نا کھلا دیں اور وہ کھلا دے تو کھانے پر قبضہ کے بغیر بھی کفارہ ادا ہو جائے گا ، اسی طرح یہاں قبضہ کے بغیر بھی عورت مالک ہو جائے گی ۔ 
ترجمہ:  ٣  اور طرفین کی دلیل یہ ہے کہ حدیث کی بنا پر ہبہ پر قبضہ کر نا شرط ہے اس لئے اس کو ساقط کر نا ممکن نہیں ہے اور اقتضاء اس کو ثابت کر نا ممکن نہیں اس لئے کہ وہ حسی فعل ہے ۔
تشریح :   امام ابو حنیفہ  اور امام محمد  کی دلیل یہ ہے کہ اگر ہبہ قرار دیا جائے تو  غلام پر بیوی کا قبضہ   حدیث کی بنا پر شرط ہے اور وہ   ہوا نہیں اس لئے ہبہ بھی نہیں ہوا اس لئے عورت مالک نہیں ہوئی ، اور قبضہ کو بطور اقتضاء کے بھی ثابت نہیں کر  سکتے کیونکہ یہ حسی فعل 

Flag Counter