Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

263 - 465
٣  وجہ ظا ہر الرواےة ان العزل ےُخلُّ بمقصود الولد وہو حق المولیٰ فیعتبر رضاہا وبہٰذا فارق الحرة  (١٦٦٦)وان تزوّجت باذن مولاہا ثمّ اُعتقت فلہا الخیار حرّا کان زوجہا او عبداً )
  ١   لقولہ علیہ السلام لبریرة حین اعتقت ملکت بضعک فاختاری   ٢    فالتعلیل بملک البضع صدر مطلقاً فینتظم الفصلین  

ترجمہ:  ٣  ظاہر روایت کی وجہ یہ ہے کہ عزل بچے کے مقصد میں خلل انداز ہو تا ہے اور یہ آقا کا حق ہے اس لئے آقا کی رضامندی کا اعتبار کیا جائے گا ، اور اس بیان سے آزاد عورت الگ ہو گئی ۔ 
تشریح :   ظاہر روایت یہ ہے کہ باندی بیوی سے عزل کے لئے اس کے آقا کی رضامندی ضروری ہے اس کی وجہ یہ فر ما تے ہیں کہ باندی سے نکاح کرانے کا مقصد اس سے بچہ پیدا کر وانا ہے تا کہ اس بچے کو اپنا غلام اور باندی بنا یا جا سکے ، اور یہ مولی کا حق ہے اس لئے مولی سے اجازت لینے کی ضرورت ہے ، اور آزد عورت سے بچہ پیدا کر نے کا حق خود عورت کو ہے اس لئے اس سے اجازت لینے کی ضرورت ہے ، اور اس دلیل سے باندی بیوی اور آزاد بیوی کے درمیان فرق ہو گیا۔
ترجمہ:  (١٦٦٦)  اگر باندی نے شادی کی آقا کی اجازت سے پھر آزاد کی گئی تو باندی کو اختیار ہوگا،آزاد ہو اس کا شوہر یا غلام ہو۔ 
تشریح : آقا کی اجازت سے باندی نے شادی کی ، یا آقا نے باندی کی شادی کرائی اور بعد میں آزاد کردی گئی تو اس باندی کو شوہر کے پاس رہنے یا نہ رہنے کا اختیار ہوگاجس کو خیار عتق کہتے ہیں۔  
وجہ :(١) حدیث میں ہے کہ حضرت بریرہ  آزاد کی گئی تو ان کو حضورۖ نے خیار عتق دیا اور کہا کہ آپ کو شوہر کے ساتھ رہنے یا نہ رہنے کا اختیار ہے۔اور یہ بھی حضرت عائشہ کی حدیث میں ہے کہ ان کا شوہر مغیث اس وقت آزاد تھے۔عن عائشة ان زوج بریرة کان حرا حین اعتقت وانھا خیرت ۔ (ابو داؤد شریف، باب من قال کان حرا ،کتاب الطلاق ،ص٣١١ ،نمبر ٢٢٣٥ ترمذی شریف ، باب ماجاء فی الامة تعتق ولھا زوج ص ٢١٩ نمبر ١١٥٥ ابن ماجہ شریف ، باب خیار الامة اذا اعتقت ص ... نمبر ٢٠٧٤) اس حدیث میں ہے کہ حضرت بریرہ کے شوہر آزاد تھے اس کے باوجود ان کو اختیار دیا (٢) چونکہ مولی نے شادی کرائی ہے، اپنے اختیار سے باندی نے شادی نہیں کی،اس لئے بھی آزاد ہونے کے بعد اس کو اختیار ملنا چاہئے۔
ترجمہ:   ١  حضور علیہ السلام کے قول کی وجہ سے حضرت بریرہ  کے لئے جس وقت وہ آزاد کی گئی ٫ تم آزاد کی گئی تم اپنے بضع کے مالک ہوگئی تم اپنے آپ کو اختیار کر سکتی ہو۔ 
ترجمہ:   ٢  اور بضع کے مالک ہو نے کی علت مطلقا صادر ہوئی ہے ، اس لئے دو نوں فصلوں کو شامل ہے۔
 
Flag Counter