Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

262 - 465
٢   وعن ابی یوسف ومحمد رحمہما اللہ ان الاذن الیہا لان الوطی حقّہا حتی ثبت لہا ولاےة المطالبة وفی العزل تنقیص حقِّہا فیشترط رضاہا کما فی الحرة بخلاف الامة المملوکة لا نہ لا مطالبة لہا فلا یعتبر رضا ہا  

میں ہے کہ آزاد عورت سے اس کی اجازت سے عزل کرے ۔
]٢[ بیوی کسی اور کی باندی ہو تو اس باندی سے جو بچہ پیدا ہو گا وہ آقا کا غلام اور باندی بنے گا ، اور عزل کر نے سے اس کا نقصان ہو گا اس لئے عزل کر نے سے آقا کی اجازت ضروری ہے ۔
]٣[ اور اپنی باندی سے بغیر اس کی اجازت کے بھی عزل کر سکتا ہے ۔ کیونکہ آقا کے لئے اس کی بھی گنجائش ہے کہ اس سے بالکل وطی نہ کرے ، تو اس کی بھی گنجائش ہو گی کہ عزل کر لے ۔ (٢) عن ابراہیم التیمی و عمر بن مرة قالا : یعزل عن الامة و یستأمر الحرة ۔( مصنف ابن ابی شیبة ، باب من قال یعزل عن الامة و یستأمرالحرة ، ج ثالث ، ص ٥٠٤، نمبر ١٦٦٠٤)  اس اثر میں ہے کہ باندی سے عزل کر سکتا ہے ۔  
لغت :  عزل : جماع کرتے وقت باہر انزال کرے تاکہ حمل نہ ٹھہر جائے ۔
ترجمہ: ٢  امام ابو یوسف  اور امام محمد  سے روایت ہے کہ اجازت باندی کی طرف ہے اس لئے کہ وطی عورت کا حق ہے یہی وجہ ہے کہ باندی کے لئے وطی کے مطالبے کی ولایت ثابت ہے ، اور عزل میں اس کے حق کا نقصان ہے اس لئے شرط لگائی جاتی ہے اس کی رضامندی کی جیسے کہ آزاد میں ہے ، بخلاف مملوک باندی کے اس لئے کہ اس کے لئے مطالبے کا حق نہیں ہے اس لئے اس کی رضامندی کا اعتبار نہیں کیا جائے گا ۔   
 تشریح :  صاحبین  کی رائے یہ ہے اگر بیوی کسی کی باندی ہوتو عزل کے لئے اس کے آقا کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے بلکہ خود باندی کی اجازت کی ضرورت ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ وطی خود باندی کا حق ہے یہی وجہ ہے کہ باندی وطی کاطالبہ کر سکتی ہے ، اور عزل کر نے میں باندی کا حق مارا جائے گا اسلئے اسی کی اجازت کی ضرورت ہے ، اس کے بر خلاف اگر اپنی باندی سے وطی کر رہا ہو تو اس کو وطی کے مطالبے کا حق نہیں ہے اس لئے اس کی رضامندی کی بھی ضرورت نہیں ہے ۔
وجہ :   عن انس بن مالک  ان النبی  ۖ قال اذا غشی الرجل اھلہ فلیصدقھا ، فان قضی حاجتہ و لم یقض حاجتھا فلا یعجلھا ۔ ( مصنف عبد الرزاق ، باب القول عند الجماع ، و کیف یصنع و فضل الجماع ، ج سادس ، ص ١٥٦، نمبر ١٠٥٠٨) اس حدیث میں ہے کہ عورت کو ضرورت ہو تو پوری کر نی چا ہئے ، جس سے معلوم ہوا کہ عورت کو جماع کے مطالبہ کر نے کا حق ہے ۔ 

Flag Counter