Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

261 - 465
٧   بخلاف قتل المولی امتہ لانہ یعتبر فی احکام الدنیا حتی تجب الکفارة علیہ  (١٦٦٥)واذا تزوج امة فالاذن فی العزل الیٰ المو لی)   ١   عند ابی حنیفة  

دیت وغیرہ نہیں ہے ، اس لئے اگر خود بخود مر جائے تو وارث کو مہر ملتا ہے اسی طرح اپنے آپ کو قتل کردے تب بھی مہر ملے گا ۔
ترجمہ:  ٧   بخلاف آقا اپنی باندی کو قتل کرے تو دنیاوی احکام میں اس کا اعتبار کیا گیا ہے یہاں تک کہ آقا پر کفارہ لازم کیا جا تا ہے ۔
تشریح :   یہ امام زفر   کو جواب ہے کہ ،آقا اپنی باندی کو قتل کر دے تو اس کا اعتبار دنیاوی احکام میں بھی ہے ، یہی وجہ ہے کہ آقا پر کفارہ لازم ہو تا ہے ، اور دوسرا آدمی ہو تا تواس پر دیت بھی لازم ہو تی ، اس لئے آقا کو اس کے بدلے میں مہر نہیں ملے گا ۔
اصول :   آزاد عورت اپنے آپ کو قتل کردے تو دنیاوی اعتبار سے اس کا اعتبار نہیں ہے اس لئے اس کے ورثہ کو مہر ملے گا ۔ اور آقا باندی کو قتل کر دے تو دنیاوی اعتبار سے اس کا اعتبار ہے اس لئے آقا کو مہر نہیں ملے گا ۔
ترجمہ:  ( ١٦٦٥)  اگر باندی سے نکاح کیا تو عزل کے لئے اجازت آقا سے ہو گی ۔
ترجمہ:   ١  امام ابو حنیفہ  کے نزدیک ۔
تشریح :    یہاں تین قسم کی عورتیں ہیں اور تینوں کا حکم الگ الگ ہے ]١[ بیوی آزاد عورت ہو تو عزل کر نے کے لئے اس کی اجازت ضروری ہو گی ،]٢[  اور اگر کسی کی باندی بیوی ہو تو اس کے آقا سے اس کی اجازت لینی ہو گی ، ]٣[اور اگر اپنی باندی سے وطی کررہا ہو تو عزل کے لئے باندی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔
وجہ :   (١)عزل کر نا کیسا ہے اس کے لئے یہ حدیث ہے ۔عن جابر قال کنا نعزل علی عھد رسول اللہ  ۖ فبلغ ذالک نبی اللہ  ۖ فلم ینھنا عنہ ۔ ( مسلم شریف ، باب حکم العزل ، ص ٦١١، نمبر ١٤٤٠ ٣٥٦١) (٢) عن جابر کنا نعزل علی عھد رسول اللہ  ۖ و القرآن ینزل۔ ( بخاری شریف ، باب العزل ، ص ٩٣١، نمبر ٥٢٠٩) ان دو نوں حدیثوں کے انداز سے معلوم ہو تا ہے کہ عزل کر نا جائز ہے ۔(٣) عن النبی  ۖ قال فی العزل ؟ لا علیکم ان لا تفعلوا ذالکم فانما ھو القدر ۔ ( مسلم شریف ، باب حکم العزل ، ص٦١٠، نمبر٣٥٤٨١٤٣٨ بخاری شریف ، باب العزل ، ص ٩٣١، نمبر ٥٢١٠)  اس حدیث کے انداز سے معلوم ہو تا ہے کہ عزل کر نا جائز توہے لیکن نہ کر نا اچھا ہے ۔ 
 ]١[ آزاد عورت بیوی ہو تو وطی اس کا حق ہے اور عزل کر نے سے اس کا حق مارا جائے گا اس لئے خود بیوی سے اجازت لینی ہو گی(٢)  عن عمر ابن الخطاب قال نھی رسول اللہ  ۖ ان یعزل عن الحرة الا باذنھا ۔ ( ابن ماجة شریف ، باب العزل ، ص ٢٨٦، نمبر ١٩٢٨ مصنف ابن ابی شیبة ، باب من قال یعزل عن الامة و یستأمرالحرة ، ج ثالث ، ص ٥٠٤، نمبر ١٦٦٠٩) اس حدیث
Flag Counter