Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

260 - 465
٤   والقتل فی احکام الدنیا جعل اتلافا حتی وجب القصاص والدےة فکذا فی حق المہر  ٥ وان قتلت حرة نفسہا قبل ان یدخل بہا زوجہا فلہا المہر خلافا لزفر رحمہ اللہ ہو یعتبرہ بالردة وبقتل المولی امتہ والجامع مابیناہ   ٦   ولنا ان جناےة المرء علی نفسہ غیر معتبرة فی حق احکام الدنیا فشابہ موتہا حتف انفہا   

تشریح :   امام ابو حنیفہ  کی دلیل یہ ہے آقا نے بضع سپرد کر نے سے پہلے ضائع کر دیا اس لئے اس کے بدلے میں مہر روک دیا جائے گا ، اس کی مثال یہ ہے کہ عورت وطی سے پہلے مرتد ہو جاتی تو اس کو مہر نہیں ملتا کیونکہ اس نے بضع ضائع کر دیا اسی طرح یہاں آقا نے قتل کر کے بضع ضائع کیا ہے اس لئے اس کو مہر نہیں ملے گا۔۔مبدل سے مراد بضع ہے ، اور بدل سے مراد مہر ہے   
 ترجمہ: ٤   اور قتل دنیا کے احکام میں اتلاف قرار دیا گیا ہے یہاں تک کہ قصاص اور دیت واجب ہو تی ہے پس ایسے ہی مہر کے حق میں بھی ہو گا ۔ 
تشریح :   یہ امام صاحبین  کو جواب ہے ، انہوں نے کہا تھا کہ قتل کر نے سے بھی وہ اپنے وقت پر ہی مری ، اس کا جواب ہے کہ مری تو اپنے وقت پر ہی لیکن دنیاوی اعتبار سے اس کو اتلاف قرار دیا گیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ قتل عمد ہو تو قاتل پر قصاص لازم ہو تا ہے اور قتل خطا ہو تو دیت لازم ہو تی ہے اور جب دنیاوی اعتبار سے اس کو ضائع کر نا ہوا تو مہر بھی نہیں ملے گا ۔۔ اتلاف : ضائع کر نا ۔ 
ترجمہ:  ٥  اور اگرآزاد عورت نے اس کے شوہر کے دخول سے پہلے اپنے آپ کو قتل کر دیاتو آزاد کے لئے مہر ہو گا ، خلاف امام زفر  کے ، وہ قیاس کرتے ہیں مرتد ہو نے پر اور آقا اپنی باندی کو قتل کر دے اس پر ، اور دو نوں کی دلیل وہ ہے جو ہم نے پہلے بیان کیا ۔       
تشریح :   اگر آزاد عورت نے دخول سے پہلے اپنے آپ کو قتل کر دیا پھر بھی اس کے ورثہ کو مہر ملے گا ، اس کی وجہ آگے آرہی ہے۔  امام زفر  فر ما تے ہیں کہ اس کو مہر نہیں ملے گا ۔ 
وجہ :  (١) اس کی وجہ یہ فر ما تے ہیں کہ عورت نے بضع نہیں دیا تو اس کا بدل مہر کیسے ملے گا ! (٢) وہ مرتد ہو نے پر قیاس کرتے ہیں کہ اگر عورت دخول سے پہلے مرتد ہو جائے تو اس کو مہر نہیں ملتا کیونکہ اس نے بضع سپرد نہیں کیا اسی طرح اپنے آپ کو قتل کر دیا تو مہر نہیں ملے گا (٣) اسی طرح آقا اپنی باندی کو دخول سے پہلے قتل کر دے تو مولی کو اس کا مہر نہیں ملتا ہے اس طرح آزاد عورت اپنے آپ کو قتل کردے تو اس کے ورثہ کو مہر نہیں ملے گا ۔ 
ترجمہ:  ٦  ہماری دلیل یہ ہے کہ انسان کی اپنے اوپر جنایت دنیا کے احکام میں اعتبار نہیں ہے ، اس لئے خود بخود موت کے مشابہ ہو گیا ۔
تشریح :   ہماری دلیل یہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو قتل کر دے تو دنیاوی احکام میں اس کا اعتبار نہیں ہے اسی وجہ سے اس پر کوئی 

Flag Counter