Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

259 - 465
 (١٦٦٤)  قال ومن زوج امتہ ثم قتلہا قبل ان یدخل بہا زوجہا فلا مہر لہا )  ١   عند ابی حنیفة رحمہ اللہ  ٢   وقالا علیہ المہر لمولاہا اعتباراً بموتہا حتف انفہا وہذا الان المقتول میت باجلہ فصار کما اذا قتلہا اجنبی  ٣  ولہ انہ منع المبدل قبل التسلیم یجازی بمنع البدل کما اذا ارتدت الحرة 

ترجمہ:  (١٦٦٤)  کسی نے باندی کا نکاح کرایا  پھر اس سے پہلے کہ شوہر اس سے دخول کرے اس کو قتل کر دیا تو عورت کے لئے مہر نہیں ہے ۔
ترجمہ:    ١  امام ابو حنیفہ  کے نزدیک ۔ 
تشریح :   یہاں چار صورتیں ہیں ]١[ آقا نے باندی کو وطی سے پہلے قتل کر دیا ]٢[ اجنبی نے باندی کو قتل کر دیا ]٣[ خود مر گئی ]٤[ خود آزاد عورت نے اپنے آپ کو قتل کر لیا ۔ ہر ایک کا حکم آگے آرہا ہے ۔ 
صورت مسئلہ یہ ہے کہ آقا نے باندی کا نکاح کرایا پھر ابھی دخول بھی نہیں کیا تھا کہ آقا نے باندی کو قتل کر دیا تو امام ابو حنیفہ  کے یہاں آقا کو باندی کا مہر نہیں ملے گا ۔ 
وجہ :  (١)  اس کی وجہ یہ ہے کہ آقا نے شوہر کو بضع نہیں دیا جو مال ہے تو اس کو  اس کا بدلہ مہر کیسے ملے گا !(٢) قتل کر نا احکام دنیا میں سے ہے اس لئے دنیوی اعتبار سے شوہر کو نقصان دیا تو شوہر بھی اس کا مہر نہیں دے گا ۔ 
ترجمہ:   ٢  صاحبین  نے فر ما یا کہ شوہر پر باندی کے آقا کے لئے مہر ہے خود مر جائے اس پر قیاس کرتے ہوئے ، اور یہ قیاس اس لئے ہے کہ مقتول اپنی موت سے مری ہے تو ایسا ہوا کہ اس کو اجنبی نے قتل کر دیا ۔ 
تشریح :   صاحبین  کے نزدیک اس صورت میں باندی کے آقا کے لئے مہر ہو گا ، اس کی تین دلیل دیتے ہیں ]١[ باندی اپنی موت سے مر جاتی تو آقا کو  مہر ملتا ، پس آقا نے قتل کیا ہے تو وہ مری ہے اس لئے اس کو مہر ملے گا ۔ ]٢[ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ کے یہاں اس کے مرنے کا وقت متعین تھا   قتل کر نے سے اسی وقت پر مری ہے ، پس مرنے کے اسباب کچھ بھی ہو مری ہے اپنے مقررہ وقت پر اس لئے مہر ملنا چا ہئے ]٣[ جیسے کوئی اجنبی آدمی باندی کو قتل کر دیتا تو آقا کو مہر ملتا اس لئے اس صورت میں بھی مہر ملے گا ۔      
لغت:   حتف انفہ : حتف ،  کا ترجمہ ہے موت ، حتف انفہ ، کا مطلب یہ ہے کہ قتل وغیرہ سے نہیں مرا بلکہ ناک کے ذریعہ سے آخری سانس نکلی اور مر گیا ۔میت باجلہ : اپنے مقررہ وقت پر مرا ۔ 
ترجمہ: ٣  امام ابو حنیفہ  کی دلیل یہ ہے کہ آقا نے مبدل کو سپرد کر نے سے پہلے روک دیا اس لئے بدل کے روکنے کا بدلہ دیا جائے گا ، جیسے آزاد عورت مرتد ہو جاتی ۔ 

Flag Counter