Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

256 - 465
 ٣  وصار کالمریض المدیون اذا تزوج امرأة فبمہر مثلہا اسوة للغرماء    (١٦٦١) ومن زوج امتہ فلیس علیہ ان یبوئہا بیت الزوج ولکنہا تخدم المولی ویقال للزوج متی ظفرت بہا وطئتہا )  ١  لان حق المولی فی الاستخدام باق والتبوےة ابطال لہ 

دوسرا آدمی بھی اپنا مال لینے میں پہلے قرض خواہوں کے ساتھ شریک ہو جائے گا اور پہلے قرض خواہوں کے حق میں کمی آئے گی اسی طرح عورت کے مہر لینے سے قرض خواہوں کے حق میں کمی آئے گی تو کوئی حرج نہیں ہے۔
لغت :   بسبب لا مرد لہ : ایسے سبب سے جسکو ہٹایا نہیں جا سکتا ، یعنی نکاح کے سبب سے مہر لازم آیا جسکو ہٹایا نہیں جا سکتا ۔ دین الاستہلاک : کسی کا مال ہلاک کر دے جسکی وجہ سے اس پر قرض لازم آجائے ۔
ترجمہ:  ٣   پس ایسا ہو گیا کہ مقروض بیمار نے اگر شادی کی تو عورت مہر مثل میں قرض خواہوں کے برابر ہو گی ۔
تشریح :  یہ مثال ہے ، کہ مرض الموت میں مبتلاء آدمی مقروض تھا اور اس نے مہر مثل میں شادی کی تو  جتنا فیصد قرض خواہوں کو ملے گا اس کی بیوی کو بھی اتنا ہی فیصد ملے گا ، اور یہ عورت برابر کے شریک ہو جائے گی ، اسی طرح غلام کی بیوی بھی قرض خواہوں کے شریک ہو جائے گی ۔ 
وجہ :   اس اثر میں اس کاثبوت ہے ۔ عن الثوری فی رجل یتزوج و ھو مریض ، قال نکاحہ جائز علی مہر مثلھا ۔ ( مصنف عبد الرزاق ، باب الرجل یتزوج فی مرضہ ، ج سادس، ص ١٩٠، نمبر ١٠٧٠٨) اس اثر میں ہے کہ مہر مثل میں نکاح کرے تو جائز ہے ۔     
ترجمہ: (١٦٦١)  اگر آقا نے اپنی باندی کی شادی کرائی تو اس پر لازم نہیں ہے کہ شوہر کے یہاں رات گزارنے دے،لیکن باندی آقا کی خدمت کرے گی اور شوہر سے کہا جائے گا جب موقع ملے اس سے صحبت کرلیں۔
ترجمہ:   ١  اس لئے کہ آقا کا حق خدمت کے لئے باقی ہے اور رات گزارنے دینے میں اس کو باطل کر نا ہے ]اس لئے رات گزارنے کے لئے دینا ضروری نہیں ہے [ 
تشریح :   آقا نے باندی کا نکاح کسی سے کرا دیا تو اس پر رات گزارنے کے لئے دینا واجب نہیں ، بلکہ باندی آقا کی خدمت کرتی رہے اور جب کبھی شوہر کو موقع ملے وطی کر لے ۔ 
 وجہ  : آقا کی خدمت کا حق مقدم ہے۔ اس لئے کہ ابھی بھی اس کی ملکیت ہے۔اور شوہر کا حق اس کے بعد ہے۔اس لئے کہ اس کا حق صرف بضع پر ہے ۔اس لئے آقا پر ضروری نہیں ہے کہ باندی کو شوہر کے گھر رات گزارنے کے لئے بھیجے۔بلکہ وہ اپنی خدمت کرواتا رہے۔اور شوہر سے کہا جائے گا کہ جب موقع ملے بیوی سے مل لے۔  

Flag Counter