Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

254 - 465
٤   لہما ان المقصود من النکاح فی المستقبل الاعفاف والتحصین وذلک بالجائز ولہذا لو حلف لایتزوج  ینصرف الی الجائز ٥  بخلاف البیع لان بعض المقاصد حاصل وہو ملک التصرفات      
٦    ولہ ان اللفظ مطلق فیجری علی اطلاقہ کما فی البیع وبعض المقاصد فی النکاح الفاسد حاصل کالنسب ووجوب المہر والعدة علی اعتبار وجود الوطی ٧     ومسألة الیمین ممنوعة علی ہذہ الطریقة 

ترجمہ:  ٤   صاحبین  کی دلیل یہ ہے کہ نکاح کا مقصود مستقبل میں پاکدامنی ہے اور فرج کو بچا نا ہے اور یہ جائز نکاح سے ہو سکتا ہے ، اسی لئے اگر قسم کھائی کہ نکاح نہیں کرے گا تو جائز نکاح کی طرف ہی پھیرا جائے گا۔ 
تشریح :   صاحبین کی دلیل یہ ہے کہ نکاح کا مقصد یہ ہے کہ پاکدامنی حاصل کی جائے اور اپنے فرج کو نا جائز کام سے بچا یا جائے اور یہ مقصد صحیح نکاح سے حاصل ہو گا اس لئے آقا کا جملہ صحیح نکاح کی طرف پھیرا جائے گا فاسد نکاح اس میں شامل نہیں ہو گا ۔ اس کی ایک مثال پیش کرتے ہیں کہ اگر کسی نے قسم کھائی کہ نکاح نہیں کرے گا تو اس سے صحیح نکاح مراد ہو گا ، چنانچہ فاسد نکاح کیا تو اس سے حانث نہیں ہو گا ۔ 
ترجمہ:  ٥   بخلاف بیع کے اس لئے کہ بعض مقاصد حاصل ہیں اور وہ تصرفات کا مالک ہو نا ہے ۔ 
تشریح :   یہ صاحبین  کی دوسری دلیل ہے ۔آقا نے بیع کی اجازت دی تو یہ بیع فاسد کو بھی شامل ہے چنانچہ وہ بیع فاسد کر آیا تو اس میں بیچا جائے گا، کیونکہ بیع فاسد سے بھی بعض مقصد حاصل ہو تا ہے ، مثلا مبیع میں تصرف کا مالک ہو تا ہے ، مبیع کو آزاد کر سکتا ہے ، ہبہ کر سکتا ہے ، اس لئے بیع فاسد کو بھی شامل ہے ۔ لیکن نکاح میں نکاح فاسد کو شامل نہیں ہے ۔ 
ترجمہ:  ٦  امام ابو حنیفہ  کی دلیل یہ ہے کہ مطلق لفظ نکاح اپنے اطلاق پر جاری ہو گا ، جیسے کہ لفظ بیع میںہے ، اور بعض مقصد نکاح فاسد میں بھی حاصل ہے ، جیسے نسب ثابت ہو نا ، مہر واجب ہو نا ، وطی ہو نے سے  عدت واجب ہو نا ۔ 
تشریح :   امام ابو حنیفہ  کی دلیل یہ ہے کہ مطلق لفظ نکاح  اپنے اطلاق پر جاری ہو گا اورنکاح صحیح اور نکاح فاسد دو نوں کو شامل ہو گا ، جیسے لفظ بیع صحیح اور فاسد دو نوں بیع کو شامل ہو تا ہے اسی طرح نکاح فاسد اور صحیح دو نوں کو شامل ہو گا ۔کیونکہ نکاح فاسد سے بھی بعض مقصد حاصل ہو تا ہے مثلا وطی ہو جائے تو شوہر سے نسب ثابت ہو گا ، عورت کے لئے مہر لازم ہو گا ، طلاق ہو جائے تو عدت لازم ہو گی ، اس لئے نکاح کا لفظ فاسد کو بھی شامل ہو تا ہے ۔             
ترجمہ: ٧  او ر اس طریقے پر قسم کا مسئلہ ممنوع ہے ۔ 
تشریح :   یہ صاحبین  کو جواب ہے کہ کوئی نکاح کی قسم کھائے تو وہ صرف نکاح صحیح پر محمول ہو گا ہمکو یہ تسلیم نہیں ہے بلکہ نکاح 

Flag Counter