Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

253 - 465
(١٦٥٩) ومن قال لعبدہ تزوج ہذہ الامة فتزوجہا نکاحا فاسدا ودخل بہا فانہ یباع فی المہر )
  ١  عند ابی حنیفة رحمہ اللہ   ٢  وقالا یوخذ منہ اذا عتق  ٣   واصلہ ان الاذن فی النکاح ینتظم الفاسد والجائز عندہ فیکون ہذا المہر ظاہراً فی حق المولی وعندہما ینصرف الی الجائز لا غیر فلا یکون ظاہرا فی حق المولی فیؤاخذبہ بعد العتاق 

ترجمہ:  ( ١٦٥٩)  کسی نے اپنے غلام سے کہا کہ اس باندی سے نکاح کر لو ، اور غلام نے اس سے نکاح فاسد کر لیا اور اس سے وطی بھی کر لی تو غلام مہر میں بیچا جائے گا ۔  
ترجمہ:   ١  امام ابو حنیفہ  کے نزدیک ۔ 
تشریح :   یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ امام ابو حنیفہ  کے یہاں لفظ نکاح نکاح فاسد اور نکاح صحیح دو نوں کو شامل ہے اس لئے فاسد نکاح کرے گا تب بھی آقا کی جانب سے اجازت سمجھی جائے گی ، اور صاحبین کے یہاں صرف نکاح صحیح کو شامل ہے اس لئے فاسد نکاح کرے گا تو اجازت نہیں سمجھی جائے گی ۔ صورت مسئلہ یہ ہے کہ آقا نے اپنے غلام سے کہا کہ اس باندی سے نکاح کر لو اس نے اس سے نکاح فاسد کر لیا اور وطی بھی کر لی ، تو امام ابو حنیفہ  کے نزدیک نکاح کے لفظ سے نکاح فاسد کی بھی اجازت سمجھی جائے گی اس لئے اس کے مہر میں غلام بیچا جاسکتا ہے ۔
ترجمہ:  ٢  اور صاحبین  نے فر ما یا کہ کہ غلام سے مہر لیا جائے گا جب وہ آزاد ہو گا ۔ 
تشریح :   صاحبین  کا اصول یہ ہے کہ مطلق نکاح کی اجازت صرف نکاح صحیح کو شامل ہے نکاح فاسد کو شامل نہیں ہے اس لئے نکاح فاسد کیا تو یہ آقا کی جانب سے اجازت نہیں سمجھی جائے گی اس لئے غلام مہر میں نہیں بیچا جائے گا ، بلکہ جب وہ آزاد ہو گا تب عورت اس سے اپنا مہر وصول کرے گی ۔
ترجمہ:  ٣   امام ابو حنیفہ  کا اصول یہ ہے کہ نکاح کی اجازت امام ابو حنیفہ  کے نزدیک فاسد اور جائز دو نوں کو شامل ہے اس لئے یہ مہر ظاہر میں آقا کے حق میں ہو گا ، اور صاحبین  کے نزدیک صرف جائز کے طرف پھیرا جائے گا ، اس لئے ظاہری طور پر آقا کے حق میں نہیں ہو گا اس لئے آزاد ہو نے کے بعد غلام سے لیا جائے گا ۔
تشریح :   امام ابو حنیفہ  کا اصول یہ ہے کہ لفظ نکاح جائز اور فاسد دو نوں کو شامل ہے اس لئے جب فاسد نکاح کیا تو اس کی بھی مولی کی جانب سے اجازت سمجھی جائے گی اس لئے یہ مہر آقا کے حق میں ہو گا اس لئے غلام بیچا جائے گا ۔ اور صاحبین  کے نزدیک صرف صحیح نکاح کو شامل ہے اس لئے آقا  کی جانب سے اجازت نہیں سمجھی جائے گی ، اس لئے غلام کے آزاد ہو نے کے بعد اس سے مہر لے گی ۔

Flag Counter