Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

251 - 465
(١٦٥٥) واذاتزوج العبد باذن مولاہ فالمہر دین فی رقبتہ یباع  فیہ)  ١   لان ہذا دین وجب فی رقبة العبد لوجود سببہ من اہلہ وقد ظہر فی حق المولی لصدور الاذن من جہتہ فیتعلق برقبتہ دفعا للمضرة عن اصحاب الدیون کما فی دین التجارة  (١٦٥٦)والمدبر والمکاتب یسعیان فی المہر ولا یباعان فیہ )  ١ لانہما لا یحتملان النقل من ملک الی ملک مع بقاء الکتابة و التدبیر فیؤدّی من کسبہما لا من نفسہما  

تشریح :   جس غلام یا باندی کو آقا نے یہ کہا ہو کہ میرے مرنے کے بعد تم آزاد ہو اس کو مدبر غلام اور مدبرہ باندی کہتے ہیں ، اور جس باندی سے آقا بچہ پیدا کیا ہو اس کو ام ولد باندی کہتے ہیں ، یہ لوگ بھی آقا کی اجازت کے بغیر اپنا نکاح نہیں کرسکتے، اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ غلام ہیں اور غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر نکاح نہیں کر سکتے ۔ 
ترجمہ:  (١٦٥٥)  اگر غلام نے آقا کی اجازت سے شادی کی تو مہر دین ہوگا اس کی گردن میں وہ اس میں بیچا جائے گا۔  
وجہ :(١) جو نکاح کرتا ہے مہر اسی کی گردن پر ہوتا ہے۔اس لئے غلام نے نکاح کیا تو مہر اسی کی گردن پر ہوگا۔اور جب مہر اس کی گردن پر قرض ہوا تو اگر ادا نہ کر سکا تو وہ اس میں بیچا بھی جائے گا۔خصوصا آقا کی اجازت سے شادی کی ہے تو بکنے میں آسانی ہوگی (٢) مہر غلام کی گردن پر ہو اس کی دلیل یہ اثر ہے۔قال ابن عمر ھو علی الذی انکحتموہ یعنی الصداق علی الابن ۔ (مصنف ابن ابی شیبة ١٣ علی من یکون المہر ج ثالث، ص ٤٤٩، نمبر١٦٠١٢) اس اثر سے معلوم ہوا کہ مہر غلام پر ہوگا۔اس لئے وہ اس کے بدلے میں بیچا بھی جا سکتا ہے۔
ترجمہ:  ١  اس لئے کہ یہ غلام کی گردن پر قرض ہے اس کے اہل کی جانب سے سبب کے پائے جانے کی وجہ سے اور آقا کے حق میں ظاہر ہو گا اس کی جانب سے اجازت کے صادر ہو نے کی وجہ سے اس لئے قرض والوں کو نقصان سے بچانے کے لئے غلام کی گردن سے متعلق ہو گا ، جیسا کہ تجارت کے قرض میں ہو تا ہے ۔ 
تشریح :   یہ دلیل عقلی ہے غلام نکاح کر نے کا اہل تھا اور آقا کی جانب سے نکاح کی اجازت بھی ہوئی اس لئے نکاح کر نے کی وجہ سے اس کا مہر غلام کی گردن پر قرض ہو گا ، تاکہ قرض والوں کو نقصان سے بچا یا جائے ، اور آقا مہر ادا نہیں کرے گا تو غلام اس مہر میں بیچا بھی جا سکتا ہے ، جس طرح تجارت کے قرض میں ہو تا ہے کہ غلام کی گردن پر قرض ہو تا ہے اور آقا ادا نہ کرے تو اس میں بیچا بھی جا سکتا ہے ۔ 
ترجمہ:  ( ١٦٥٦)  مدبر اور مکاتب کما کر مہر ادا کریں گے اور اس میں بیچے نہیں جائیں گے ۔ 
 ترجمہ:   ١  اس لئے کہ وہ دو نوں کتابت اور مدبر باقی رکھتے ہوئے ایک ملک سے دوسری ملکیت کی طرف منتقل نہیں کئے جا سکتے 

Flag Counter