Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

250 - 465
(١٦٥٣)وکذلک  المکاتب )  ١   لان الکتابة اوجبت فک الحجر فی حق الکسب فبقی فی حق النکاح علیٰ حکم الرق  ٢   ولہذالایملک  المکاتب تز ویج عبدہ و یملک تزویج امتہ لانہ من باب الاکتساب٣   وکذاالمکاتبة لا تملک تزویج نفسہا بدون اذن المولیٰ وتملک تزویج امتہا لمابینا  (١٦٥٤)وکذاالمدبروام الولد )  ١    لان الملک فیہما قائم 

ترجمہ:  (١٦٥٣)  ایسے ہی مکاتب ۔]اپنا نکاح نہیں کر سکتا[  
ترجمہ:   ١  اس لئے کہ کتابت کا عقد کمائی کے حق میں ممانعت کھول دینا واجب کیا ہے اس لئے نکاح کے حق میں غلامیت کے حکم پر باقی رہے گا۔ 
تشریح :   مکاتب ابھی بھی غلام ہے ، صرف کمانے کے لئے اجازت ملی ہے اس لئے کمانے کے سارے راستے جائز ہو نگے ، اور نکاح کر نے کے حق میں ابھی بھی غلام ہے اس لئے بغیر آقا کی اجازت کے مکاتب اپنا نکاح نہیں کر سکتا ۔
لغت:   فک الحجر : حجر کا ترجمہ ہے ممانعت ، فک الحجر کا ترجمہ ہے ممانعت کو ختم کر نا ۔ حکم الرق : غلامیت کا حکم ۔   
ترجمہ:  ٢  اس لئے مکاتب اپنے غلام کے نکاح کرانے کا مالک نہیں ہو گا، اور اپنی باندی کے نکاح کرانے کا مالک ہو گا اس لئے کہ وہ کمانے کے باب میں سے ہے ۔ 
تشریح :   چونکہ مکاتب کو کمانے کی اجازت ملی ہے اس لئے کمانے کے سارے راستے جائز ہیں ، اور غلام کے نکاح کرانے میں خود غلام بیوی کے مہر میں بیچا جائے گا اور یہ نقصان ہے اس لئے مکاتب اپنے غلام کے نکاح کرانے کا مالک نہیں ہے ، اور باندی کے نکاح کرانے سے اس کا مہر آئے گا ، اس کا نان نفقہ آئے گا ، اس میں جو بچہ پیدا ہو گا وہ غلام اور باندی ہو گا جو بہت بڑا فائدہ ہے اس لئے مکاتب اپنی باندی کے نکاح کرانے کا مالک ہو گا ۔
ترجمہ:  ٣  ایسے ہی مکاتبہ آقا کی بغیر اجازت کے اپنے نکاح کرانے کا مالک نہیں ہے ، اور اپنی باندی کے نکاح کا مالک ہے ، اس دلیل کی بنا پر جو ہم نے بیان کیا ۔ 
تشریح :   مکاتبہ باندی آقا کی اجازت کے بغیر اپنا نکاح کر نا چا ہے تو نہیں کر سکتی ، اس لئے کہ اس میں آقا کا نقصان ہے ، ہاں وہ اپنی باندی کا نکاح کرانا چا ہے تو کر سکتی ہے ، کیونکہ اس سے مہر ، نان نفقہ آئے گا اور اس کی اولاد  غلام اور باندی بنے گی جو بہت بڑا فائدہ ہے ۔ 
ترجمہ:  (١٦٥٤)  ایسے ہی مدبر اور ام ولد ]اپنا نکاح نہیں کر سکتے ۔
 ترجمہ:    ١  اس لئے کہ ان دو نوں میں ملکیت قائم ہے۔ 

Flag Counter