Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

245 - 465
٣  وقال ابو یوسف  لہا مہر المثل فی الوجہین وقال محمد لہا القیمة فی الوجہین وجہ قولہما ان القبض مؤکّد للملک فی المقبوض فیکون لہ شبہ بالعقد فیمتنع بسبب الاسلام کالعقد وصار کما اذاکانا بغیر اعیانہما ٤ واذا التحقت حالة القبض بحالة العقد فابو یوسف یقول لوکانا مسلمین وقت العقدیجب مہر المثل کذا ہٰہنا  

اس لئے عورت کو شراب کے بجائے اس کی قیمت ملے گی ، اس لئے کہ شراب ذوات الامثال ہے اس لئے اس کی قیمت دینا شراب دینا نہیں ہے اس لئے اس کی قیمت ملے گی ، اور سور ذوات القیم ہے اس لئے اس کی قیمت دینا سور دیناہے، اس لئے مہر مثل لازم ہو گا۔  یہ امام ابو حنیفہ  کی رائے ہے ۔
لغت:   ذوات الامثال : کسی سے شراب ضائع ہو جائے تو شراب کے بدلے میں شراب لازم ہو تی ہے تو اس کو ذوات الامثال کہتے ہیں ۔ذوات القیم : سور ہلاک ہو جائے تو اس کے بدلے میں سور لازم نہیں ہو تا بلکہ اس کے بدلے میں قیمت لازم ہو تی ہے اس کو ذوات القیم کہتے ہیں ۔  
ترجمہ:  ٣  امام ابو یوسف  نے فر ما یا کہ عورت کے لئے دو نوں صورتوں میں مہر مثل ہے ۔اور امام محمد  نے فر ما یا کہ دو نوں صورتوں میں اس کے لئے قیمت ہے ۔ ان دو نوں کی دلیل یہ ہے کہ قبضہ مقبوض شیء میں ملک کو موکد کر تا ہے اس لئے وہ عقد کے مشابہ ہے اس لئے اسلام کے سبب سے ممنوع ہو گا ، جیسے عقد کے وقت ممنوع ہے ، اور ایسا ہو گیا جیسا کہ دو نوں متعین نہ ہوں ۔  
تشریح :  امام ابو یوسف  نے فر ما یا کہ شراب اور سور متعین ہو ںیا متعین نہ ہوں دو نوں صورتوں میں  عورت کے لئے مہر مثل ہو گا۔  اور امام محمد  نے فر ما یا کہ دو نوں صورتوں میں عورت کے لئے قیمت ہو گی ۔
وجہ :   (١)   اس کی وجہ یہ ہے اگر چہ عقد کی وجہ سے عورت مالک ہو تی ہے ، لیکن قبضہ کر نے سے ملک اور مؤکد ہو تی ہے اس لئے قبضہ کر نا ایسا ہوا جیسے عقد کر نا ، اور مسلمان ہو تو عقد کے وقت شراب اور سور نہ متعین کر کے دے سکتے ہیں اور نہ ذمے میں لے سکتے ہیں اس لئے متعین ہوں تب بھی مسلمان  ہو نے کے بعد عورت اس پر قبضہ نہیں کر سکتی ، اس لئے صاحبین کے نزدیک متعین اور غیر متعین دو نوں صورتوں میں یا تو مہر مثل ہو گا یا شراب اور سور کی قیمت لازم ہو گی ۔
لغت :   شبہ بالعقد : قبضہ کر نا عقد کر نے کے مشابہ ہے ۔
ترجمہ:  ٤  اور جب قبضے کی حالت عقد کی حالت کے ساتھ لاحق ہو گئی ، تو امام ابو یوسف  نے فر ما یا کہ عقد کے وقت اگر یہ دو نوں مسلمان ہو تے تو مہر مثل لازم ہو تا ، ایسے ہی یہاں بھی مہر مثل لازم ہو گا ۔    
 تشریح :  امام ابو یوسف خ فر ما تے ہیں کہ قبضے کی حالت عقد کے ساتھ مل گئی تو اگر عقد کے وقت دو نوں مسلمان ہو تے تو مہر مثل 

Flag Counter