Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

241 - 465
٣   وقال زفر لہا مہر المثل فی الحربیین ایضاً لہ ان الشرع ما شرع ابتغاء  النکاح الا بالمال وہذا الشرع وقع عامّا فیثبت الحکم علیٰ العموم ٤ ولہما انّ اہل الحرب غیر ملتزمِین احکا م الاسلا م وولاےة الالزام منقطعة لتبا ین الدار بخلاف اہل الذمة لانہم التز موا احکامنا فیما یرجع الی 

نہیں ملے گا ، لیکن ذمی نے ہمارے ملک میں رہ کر ہمار ے احکام  اپنے اوپرلازم کئے ہیںاس لئے اگر پہلے مرا تو عورت کے لئے مہر مثل ہو گا ، اسی طرح دخول کے بعد طلاق دی تو مہر مثل ہو گا اس لئے کہ میتہ مال نہیں ہے تو گویا کہ مہر متعین نہیں ہوا اور ابھی پیچھے گزرا کہ مہر متعین نہ ہو تو مہر مثل لازم ہو گا ، اور اگر دخول سے پہلے طلاق ہوئی توچونکہ مہر مثل کا آدھا نہیں ہو تا اس لئے عورت کے لئے متعہ ہو گا ۔ 
اصول :   امام ابو حنیفہ   کا اصول یہ ہے کہ ذمی دینی معاملے میں ہماری شریعت کے پابند نہیں ہو گے ، صرف دنیاوی معاملے میں ہماری شریعت کے پابند ہو نگے  ۔
اصول :   صاحبین  کے نزدیک ذمی دینی معاملے میں بھی ہماری شریعت کے پابند ہونگے ۔        
اصول :   امام زفر  کے نزدیک حربی بھی ہماری شریعت کے پابند ہیں ۔
ترجمہ: ٣   امام زفر  نے فر ما یا کہ دو حربی میں بھی عورت کے لئے مہر مثل ہو گا ، انکی دلیل یہ ہے کہ شریعت نے مال ہی کے ذریعہ بضع تلاش کر نے کو مشروع قرار دیا ہے ، اور یہ شریعت عام واقع ہوئی ہے اس لئے حکم عموم پر ثابت ہو گا ۔ 
تشریح :   امام زفر  فر ماتے ہیں کہ شریعت اسلامی میں ہے کہ مہر کے بدلے ہی میں بضع تلاش کرے ، اور یہ شریعت چونکہ تمام کے لئے ہے اس لئے ہمارے دار القضاء میں آئے گا توحربی بھی اسی شریعت کے پابند ہو نگے ، اور ہماری شریعت میں ایسے لو گوں کے لئے مہر مثل ہے اس لئے حربی عورت کو بھی مہر مثل ملے گا ۔  
وجہ :  (١)ہماری شریعت عام ہے اس کے لئے یہ دلیل ہے ۔ قل یآیھا الناس انی رسول اللہ الیکم جمیعا ۔ ( آیت ١٥٨، سورة الاعراف ٧) اس آیت میں ہے کہ رسول اللہ سب کے لئے بھیجے گئے ہیں ، جس کا مطلب یہ نکلا کہ یہ شریعت کفار کے لئے بھی ہے(٢) اس حدیث میں ہے  ۔حدثنا جابر بن عبد اللہ قال قال رسول اللہ  ۖ أعطیت خمسا لم یعطیھن أحد من الانبیاء قبلی .....و کان النبی یبعث الی قومہ خاصة و بعثت الی الناس کافة و اعطیت الشفاعة ۔ (بخاری شریف ، باب قول النبی ۖ جعلت لی الارض مسجدا و طھورا ، ص ٧٦، نمبر ٤٣٨) اس حدیث میں ہے کہ حضور ۖ سب کی طرف بھیجے گئے تھے ۔  
ترجمہ: ٤  صاحبین  کی دلیل یہ ہے کہ حرب والے اسلام کے احکام کو لازم کئے ہوئے نہیں ہیںاور حکومت الگ الگ ہو نے کی 

Flag Counter