Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

239 - 465
(١٦٤٩) قال الا فی الطعام الذی یوکل فان القول قولہا )  ١   والمراد منہ ما یکون مہیأً للاکل لانہ یتعارف ہدےة فاما فی الحنطة والشعیر فالقول قولہ لمابینا  ٢   وقیل ما یجب علیہ من الخمار والدرع وغیرہ لیس ان یحتسب من المہر لان الظاہر یکذبہ  واللہ اعلم 

لغت:   مملک : مالک بنانے والا ، اسی سے ہے تملیک ، مالک بنانا ۔ یسعی : کو شش کر نا ۔ 
ترجمہ  : (١٦٤٩)  مگر وہ کھانا جو کھایا جاتا ہے اس لئے کہ اس میں عورت کے قول کا اعتبار ہے ۔  
  ترجمہ  :  ١  اس سے مراد یہ ہے کہ جو کھانے کے لئے تیار کیا گیا ہو کیونکہ اس کا ہدیہ ہو نا متعارف ہے ، بہر حال گیہوں اور جو میں تو شوہر کے قول کا اعتبار ہو گا اس دلیل کی بنا پر جو ہم نے بیان کیا ۔ 
تشریح :  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ اگر علامت مو جود ہو کہ یہ چیز ہدیہ کی ہی ہو سکتی ہے مہر کی نہیں ہو سکتی تو پھر عورت کی بات مانی جائے گی ، کیونکہ قرینہ اس کے موافق ہے ، صورت مسئلہ یہ ہے کہ تیار شدہ کھا نا، مثلا روٹی ، سالن عورت کو بھیجا یا تیار شدہ کپڑا عورت کو بھیجا مثلا اوڑھنی ، پیجامہ ، کرتا عورت کو بھیجا اور کہا کہ یہ مہر ہے تو عورت کی بات مانی جائے گی اس لئے کہ متعارف ہے کہ یہ چیزیں ہدئے کی ہو تیں ہیں ، اور اگر گیہوں ، یا چنا بھیجا جو دیر تک باقی رہتا ہے تو یہ مہر ہو گا ، کیونکہ یہ ہدیہ بھی ہو سکتا ہے اور مہر بھی بن سکتا ہے ، اسی طرح کپڑے کا تھان بھیجا تو یہ مہر بن سکتا ہے ، اس لئے کہ یہ ہدئے کے لئے خاص نہیں ہے              
 اصول :  جس چیز کا قرینہ اور علامت ہو اس کا اعتبار کیا جائے گا ۔ 
ترجمہ  : ٢  بعض حضرات نے فر ما یا کہ جو چیز شوہر پر واجب ہے مثلا اوڑھنی اور کرتا وغیرہ تو شوہر کے لئے جائز نہیں ہے کہ اس کو مہر میں سے شمار کرے اس لئے کہ ظاہر اس کی تکذیب کر رہی ہے ۔     
 تشریح :   یہ مسئلہ بھی اسی اصول پر ہے کہ جس چیز کے بارے میں علامت ہو کہ یہ ہدیہ ہی ہے اس میں شوہر کی بات نہیں مانی جائے گی ، مثلا اوڑھنی اور کرتا شوہر پر واجب ہے پس اگر اوڑ ھنی اور کرتا وغیرہ بیوی کو بھیجا اور کہا کہ یہ مہر ہے تو شوہر کی بات نہیں مانی جائے گی ، عورت کی بات مانی جائے گی اس لئے کہ ظاہر حالات شوہر کی تکذیب کر رہی ہے ۔

Flag Counter