Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

233 - 465
٧  وشرح قولہما فیما اذا اختلفا فی حال قیام النکاح ان الزوج اذا ادعی الالف والمرأة الالفین فان کان مہر مثلہا الفا او اقل فالقول قولہ وان کان الفین او اکثر فالقول قولہا وایہما اقام البینة فی الوجہین تقبل   ٨ وان اقاما البینة فی الوجہ الاول تقبل بینتہا لانہا تثبت الزیادة     ٩   وفی الوجہ الثانی بینتہ لانہا تثبت الحط 

نہیں ہے اس لئے کتاب الاصل میں جو ایک ہزار اور دو ہزار کی صورت ہے اسی پر محمول کیا جائے ۔
ترجمہ  :  ٧  طرفین کے قول کی شرح یہ ہے کہ اگر دو نوں نے نکاح کے قیام کی حالت میں اختلاف کیا اس طرح کی شوہر نے ایک ہزار مہر کا دعوی کیا اور عورت نے دو ہزار کا ، پس اگر مہر مثل ایک ہزار یا اس سے کم ہے تو شوہر کی بات مانی جائے گی ، اور اگر مہر مثل دو ہزار یا اس سے زیادہ ہے تو عورت کی بات مانی جائے گی ، اور دونوں صورتوں میں جس نے بھی بینہ قائم کر دیا تو اس کی گواہی قبول کی جائے گی ۔
تشریح :  امام ابو حنیفہ  اور اما محمد  کے قول کی شرح یہ ہے کہ دو نوں کا نکاح قائم ہے اور طلاق واقع نہیں ہوئی اور مہر کے بارے میں اختلاف ہوا ۔ شوہر دعوی کر تا ہے ایک ہزار مہر کا اور عورت دعوی کرتی ہے دو ہزار کا ، تو مہر مثل کو حکم بنا یا جائے گا ، اور جس کے مطابق مہر مثل ہو گا اس کی بات مانی جائے گی ، پس اگر مہر مثل ایک ہزار یا اس سے کم ہے تو شوہر کی بات مانی جائے گی ۔ اور اگر مہر مثل دو ہزار یا اس سے زیادہ ہے تو عورت کی بات مانی جائے گی ۔ اور ان میں سے جس نے بھی گواہی پیش کر دی اس کی گواہی قبول کی جائے گی ۔ 
ترجمہ  : ٨  اور اگر دو نوں نے گواہی پیش کی تو پہلی شکل میں عورت کی گواہی مانی جائے گی اس لئے کہ وہ زیادتی کو ثابت کرتی ہے ۔ 
تشریح :]١[ یہ اس اصول پر ہے کہ گواہی خلاف ظاہر کو ثابت کرنے کے لئے ہوتی ہے ۔]٢[ اور جس کا دعوی مہر مثل کے موافق ہے اس کا دعوی ظاہر کے موافق ہے اس لئے اس کی گواہی مانی جائے گی جو مہر مثل کے خلاف ہو ۔ 
پہلی شکل یہ ہے کہ شوہر ایک ہزار کا دعوی کر تا ہے اور عورت دو ہزار کا اور مہر مثل ایک ہزار ہے ، یا اس سے کم ہے اس لئے یہ شو ہر کے موافق ہے اور عورت کی گواہی ظاہر کے خلاف ہے اور گواہی ظاہر کے خلاف کو ثابت کرنے کے لئے ہو تی ہے اس لئے عورت کی گواہی قبول کی جائے گی ۔
ترجمہ  :  ٩  اور دوسری صورت میں شوہر کی گواہی مانی جائے گی اس لئے کہ یہ گواہی کمی کو ثابت کرتی ہے ۔ 
تشریح :  اور دوسری شکل یہ ہے کہ مہر مثل دو ہزار ہے یا اس سے زیادہ ہے ، اس لئے یہ عورت کے  موافق ہے، اس لئے شو ہر کی گواہی مانی جائے گی اس لئے کہ شو ہر کی گواہی کمی کو ثابت کرتی ہے اور مہر مثل جو ظاہر ہے اس کے خلاف ہے ، اس لئے شوہر کی گواہی 

Flag Counter