Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

228 - 465
 ٢  وقیل لایخرجہا الی بلد غیر بلدہا لان الغریبة تؤذی ٣ وفی قری المصر القریبة لاتتحقق الغربة  (١٦٤٣) قال ومن تزوج امرأة ثم اختلفا فی المہر فالقول قول المرأة الی تمام مہر مثلہا والقول قول الزوج فیما زاد علی مہر المثل وان طلقہا قبل الدخول بہا فالقول قولہ فی نصف المہر )

وجہ :  (١) اس کی وجہ یہ ہے کہ مہر دینے کے بعد وطی کا حقدار ہے اور سفر میں بھی وطی کی ضرورت پڑے گی اس لئے وہاں بھی اس کو لیجانے کا حقدار ہو گا ۔ (٢) اس آیت میں ہے کہ جہاں تم مقیم ہو وہیں عورت کو ٹھہراؤ ، اور یہ سفر میں ہے تو عورت کو بھی سفر میں ٹھہرا سکتا ہے ۔ آیت یہ ہے ۔ اسکنو ھن من حیث سکنتم من وجدکم و لا تضاروھن لتضیقوا علیھن ۔ ( آیت ٦، سورة الطلاق ٦٥ )  اس آیت میں ہے کہ جہاں تم ٹھہرو وہیں عورت کو ٹھہراؤ ۔ (٣)  اس حدیث میں ہے کہ بیوی کو سفر میں لے گئے ۔عن عائشة ان عائشة  زوج النبی  ۖ قالت کان رسول اللہ  ۖ اذا  اراد ان یخرج أقرع بین أزواجہ ، فأیتھن خرج سھمھا خرج بھا رسول اللہ  ۖ معہ قالت عائشة فأقرع بیننا فی غزوة غزاھا فخرج سہمی فخرجت مع رسول اللہ  ۖ بعد ما انزل الحجاب ۔ ( بخاری شریف ، باب( لولا اذا سمعتموہ ظن المؤمنون و المؤمنات بانفسھم خیرا )۔ کتاب التفسیر ، ص ٨٢٩، نمبر ٤٧٥٠) اس حدیث میں ہے کہ حضور ۖ نے حضرت عائشة  کو سفر میں لے گئے ۔  
ترجمہ  :  ٢   بعض حضرات نے فر ما یا کہ عورت کو اپنے شہر سے دوسرے شہر کی طرف نہ لیجائے، اس لئے کہ اجنبیت تکلیف دے گی ۔
تشریح :  حضرت فقیہ ابو اللیث  نے فر ما یا کہ شوہر کا شہر اور عورت کا میکے تو لیجا سکتا ہے ، اس کے علاوہ دور دراز شہر عورت کی رضامندی کے بغیر نہیں لیجا سکتا ، اس کی وجہ یہ فر ما تے ہیں کہ آیت میں ہے کہ   عورت کو تکلیف مت دو اور تنگ مت کرو اور دور دراز شہر میں اجنبیت کی وجہ سے عورت کو تکلیف ہو گی اس لئے اس کی رضامندی کے بغیر لیجا نا جائز نہیں ہے ۔ 
وجہ :  (١) اس آیت میں ہے کہ تنگ کر نے کے لئے عورت کو تکلیف مت دو ۔ اسکنو ھن من حیث سکنتم من وجدکم و لا تضاروھن لتضیقوا علیھن ( آیت ٦، سورة الطلاق ٦٥ )۔
ترجمہ  :  ٣  شہر کے قریبی گاؤں میں اجنبیت نہیں ہو گی ۔ 
تشریح :  شوہر کا شہر یا عورت کے میکے کے شہر کے ارد گرد چالیس میل کے اندر اندرجو دیہات ہیں وہ شہر کے قریب ہو نے کی وجہ سے اجنبی جگہ نہیں ہیں اس لئے اس میں بغیر رضامندی کے بھی لیجا نا چا ہے تو لیجا سکتے ہیں ، کیو نکہ وہ شہر میں داخل ہیں اور اذیت بھی کم ہے ۔
ترجمہ  :  ( ١٦٤٣)  کسی نے عورت سے نکاح کیا پھر مہر میں اختلاف ہوا تو مہر مثل کے پورا ہو نے تک عورت کی بات کا 

Flag Counter