Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

227 - 465
٧   والتاکد بالواحدة لجہالة ماوراء ہا فلایصلح مزاحماً للمعلوم ثم اذا وجد وطی اٰخر وصار معلوماً تحققت المزاحمة وصار المہر مقابلا بالکل کالعبد اذا جنی جناےة یدفع کلہ بہا ثم اذا جنی اخریٰ یدفع بجمیعہا (١٦٤٢) واذا اوفاہا مہرہا نقلہا الی حیث شاء )  ١   لقولہ تعالیٰ اسکنوہن من حیث سکنتم 

لغت :  فلا یخلی عن العوض : ہر وطی بدلے سے خالی نہ ہو ۔ ابانة لخطرہ : خطر کا معنی ہے عزت ، عظمت ، ابانة لخطرہ ، کا ترجمہ ہو گا عظمت ظاہر کر نے کے لئے ۔ 
 ترجمہ  :  ٧  اورایک ہی وطی سے مہر مؤکد ہو نا اس کے بعد والی کی جہالت کی وجہ سے ہے اس لئے معلوم وطی کے مزحم کی صلاحیت نہیں ہو گی ، پھر جب دوسری وطی پائی گئی اور معلوم ہو گئی تو مزاحمت متحقق ہو گئی اور مہر سب کے مقابل ہو گیا ، جیسے غلام اگر جنایت کرے تو ایک ہی جنایت کے بدلے میں پورا غلام دیا جا تا ہے ، پھر بار بار کرے تو سب کے بدلے میں وہی ایک دیا جا تا ہے۔   
تشریح :  یہ اشکال کا جواب ہے کہ ایک ہی وطی سے پورا مہر دلوا یا جا تا ہے تو وہی مہر تمام وطی کے بدلے میں کیسے ہو گیا ؟ اس کا جواب دیا جا رہا ہے کہ بعد کی وطی معلوم نہیں ہے اس لئے بعد والی وطی موجود وطی کی مزاحم اور مقابل نہیں ہو سکتی اس لئے تمام مہر ایک ہی وطی کے لئے کر دیا گیا ، پھر جب وطی ہو تی گئی اور وجود میں آتی رہی تو پہلے کے مو جود وطی کے مقابل ہو گئی اس لئے اس کے بدلے میں بھی یہی مہر ہو گیا ، اس لئے بعد میں سب مو جود وطی کے بدلے میں وہی مہر ہو تا چلا گیا ، اس کی مثال دیتے ہیں کہ ایک مرتبہ غلام نے جنایت کی تو اس کے بدلے میں پورا غلام دے دیا جائے گا ، لیکن اگر سزا سے پہلے یہ دس جنایت کر تا گیا تو یہی غلام سب جنایت کے بدلے میں ہو تا جائے گا ، اسی طرح ایک وطی کے بدلے میں سب مہر ہے لیکن بعد میں وطی ہوتی جائے گی اور یہی مہر سب کے بدلے میں ہو تا چلا جائے گا ۔حاصل یہ ہے کہ ہر اگلی وطی کے بدلے میں مہر ہے ، اس لئے عورت کو اس کو وصول کر نے کے لئے اگلی وطی روکنے کا حق ہے ۔
لغت:   مزاحمة : زحم سے مشتق ہے ، مقابل ہو نا ، بھیڑ کر نا ۔جنایة : جرم ، مثلا قتل عمد کر نا ، یا قتل خطا کر نا ۔ اخری و اخری : دوسرا پھر دوسرا ، با ربار کر نا۔     
 ترجمہ  :  (١٦٤٢)  اور جب عورت کو پورا مہر دے دیا جہاں چا ہے اس کو سفر میں لے جائے ۔  
  ترجمہ  :  ١    ا للہ تعالی کا قول٫ اسکنو ھن من حیث سکنتم ۔ آیت کی وجہ سے ۔ 
تشریح :   عورت کوسفر میں لیجانے کی ممانعت اس وقت تک تھی کہ اس کو پورا مہر نہ دیا ہو ، پس جب مہر دے دیا تو اب وہ نہ بھی چا ہے پھر بھی اس کو شہر سے باہر سفر میں لیجا سکتا ہے ۔
 
Flag Counter