Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

224 - 465
 ٢   لان حق الحبس لاستیفاء المستحق ولیس لہ حق الاستیفاء قبل الایفاء  (١٦٤٠) ولو کان المہر کلہ مؤجلا لیس لہا ان تمنع نفسہا )  ١  لاسقاطہا حقہا بالتاجیل کما فی البیع ٢ وفیہ خلاف ابی یوسف (١٦٤١) وان دخل بہا  فکذلک الجواب)   ١  عند ابی حنیفة  

تشریح :   شوہر نے ابھی تک مہر معجل نہیں دیا ہے تو جب تک پورا مہر ادا نہ کردے اس وقت تک  عورت کو سفر کر نے سے نہیں روک سکتا ، اور نہ گھر سے با ہر نکلنے سے روک سکتا ہے، اور نہ اپنے خاندان والوں کی زیارت کے لئے جا نا چا ہے تو روک سکتا ہے ۔  
وجہ :   اس کی وجہ یہ ہے کہ عورت کو گھر میں رکھنے کی وجہ یہ ہے اس سے وطی کرے ،  اورمہر دینے سے پہلے وطی نہیں کر سکتا تو اس کو روکے گا کس مقصد کے لئے ! اس لئے عورت کو روک بھی نہیں سکتا ہے ۔ 
 ترجمہ  :  ٢  اس لئے کہ روکنے کا حق بضع کو وصول کر نے کے لئے ہے اور مہر کو ادا کر نے سے پہلے اس کے لئے بضع وصول کر نے کا حق نہیں ہے ] اس لئے عورت کو کیوں روکے گا [ 
تشریح :  یہ اوپر کی دلیل عقلی ہے ، کہ عورت کو گھر میں روکنے کی وجہ یہ ہے کہ اس سے وطی کرے اور مہر دینے سے پہلے وطی کا ہی حق نہیں ہے تو عورت کو روکے گا کس کام کے لئے ، اس لئے شوہر کو زیارت وغیرہ سے روکنے کا حق نہیں ہے ۔ 
لغت :   استیفاء : وصول کر نا ، اسی سے ہے٫ ایفاء ، پورا پورا ادا کر نا ۔ مستحق : سے مراد ہے بضع حاصل کر نا ، جو مستحق ہے ۔ 
ترجمہ  :  ( ١٦٤٠)  اگر پورا مہر مؤخر ہو تو عورت کے لئے جائز نہیں ہے کہ اپنے آپ کو روکے ۔  
 ترجمہ  :   ١  تاخیر کر کے اپنے حق کو ساقط کر نے کی وجہ سے ، جیسا کہ بیع میں ہو تا ہے ۔ 
تشریح :   اگر تمام مہر مؤجل ہو تو عورت شوہر کو وطی سے نہیں روک سکتی اور نہ سفر سے روک سکتی ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ جب خود سے مہر مؤخر کیا تو اپنا حق ساقط کر دیا اس لئے اب روکنے کا حق نہیں رہا ، جیسے مبیع کی قیمت مؤخر کر دے تو قیمت لینے کے لئے مبیع کو نہیں روک سکتا ۔ 
ترجمہ  :  ٢  اس میں حضرت امام ابو یوسف  کا اختلاف ہے ۔ 
تشریح :   حضرت امام ابو یوسف  فر ما تے ہیں کہ مہر مؤجل ہو نے کے با وجود عورت کو وطی سے روکنے کا حق ہے ، اس کی وجہ یہ فر ما تے ہیں کہ جب شوہر نے مہر مؤخر کیا تو یہ بھی جان لیا کہ مہر دینے تک مجھے وطی نہیں کر نے دے گی اور عورت نے بھی جان لیا کہ مہر دینے تک وطی کا حق نہیں ہو گا اس لئے عورت کو منع کر نے کا حق ہے ۔ 
ترجمہ  :   (١٦٤١)  اور اگر عورت سے دخول کر لیا تو  ایسے ہی جواب ہے ۔ 
 ترجمہ  :   ١   امام ابو حنیفہ  کے نزدیک

Flag Counter