Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

223 - 465
 ١   ای یسافر بہا لیتعین حقہا فی البدل کما تعین  حق الزوج فی المبدل وصار کالبیع  
 (١٦٣٩) ولیس للزوج ان یمنعہا من السفر والخروج من منزلہ وزیارة اہلہا حتی یوفیہا المہر کلہ)   ١ ای المعجل    
 
ترجمہ  :    ١   یعنی عورت کے ساتھ سفر کرے ، تا کہ عورت اپنا حق بدل میں متعین کر سکے جیسا کہ شوہر کا حق مبدل میں متعین ہے ، اور بیع کی طرح ہو گیا ۔ 
تشریح :   مہر کی دو قسمیں ہیں مؤجل ، اور معجل ۔ جو مہر تاخیر کے ساتھ ادا کر نے کی شرط ہو اس کو مہر مؤجل کہتے ہیں ، اس کو لینے کے لئے عورت شوہر کو وطی سے نہیں روک سکتی ، اس لئے کہ خود اس نے اپنا حق مؤخر کر دیا ہے ۔ اور دوسرا ہے مہر معجل ، جلدی والا مہر ، اس کو وصول کر نے کے لئے  شوہر کو وطی سے بھی روک سکتی ہے ، اور انکے ساتھ سفر میں بھی جانے سے منع کر سکتی ہے ۔ 
 وجہ :  (١)  اس کی وجہ یہ ہے کہ بضع گویا کہ مبیع ہے شوہر اس پر قبضہ کر نا چا ہتا ہے تو عورت کو حق ہے کہ اس کے بدلے میں جو مہر ہے وہ پہلے وصول کرے ، اور اس کو وصول کر نے سے پہلے وطی کر نے نہ دے ، اور نہ اس کے ساتھ سفر میں جائے ۔ جیسے بائع کو حق ہے کہ قیمت کے لئے مبیع کو نہ دے ۔ (٢) حدیث میں اس کا ثبوت ہے ۔  ان علیا  لما تزوج فاطمة بنت رسول اللہ  ۖ اراد ان یدخل بھا فمنعہ رسول اللہ ۖ حتی یعطھا شیئا فقال یا رسول اللہ ! لیس لی شیء فقال النبی  ۖ أعطھا درعک فأعطاھا درعہ ثم دخل بھا ۔ ( ابو داود شریف ، باب فی الرجل یدخل بامرأتہ قبل ان ینقد شیئا ، ص ٣٠٧، نمبر ٢١٢٦) اس حدیث میں ہے کہ مہر معجل دو پھر وطی کر نا ۔ (٢) اس اثر میں بھی ہے ۔و اذا تزوج الرجل المرأة علی مہر مسمی فھو علیہ حال کلہ و لھا ان تأبی حتی یوفیھا مھر ھا۔ ( مصنف عبد الرزاق ، باب الرجل یتزوج المرأة و لم یدخل بھا فیقول قد اوفیتک  ھدیتک ، ص ٢٣٥، نمبر١٠٩٥١) اس اثر میں ہے کہ پورا مہر وصول کر نے کے لئے جانے سے انکار کر سکتی ہے ۔ (٣) اور بغیر مہر لئے اجازت دینا چا ہے تو دے سکتی ہے ، اس حدیث میں اس کا ثبوت ہے۔ عن عائشة قالت أمرنی رسول اللہ  ۖ ان ادخل امرأة علی زوجھا قبل ان یعطیھا شیئا ۔ ۔ ( ابو داود شریف ، باب فی الرجل یدخل بامرأتہ قبل ان ینقد شیئا ، ص ٣٠٧، نمبر ٢١٢٦) اس حدیث میں ہے کہ مہرمؤجل لینے سے پہلے شوہر کو وطی کر نے دینا چا ہئے تو دے سکتی ہے اس لئے کہ یہ اس کا ذاتی حق ہے ۔
ترجمہ  :  ( ١٦٣٩)  شوہر کے لئے جائز نہیں ہے عورت کو سفر سے روکے ، یا گھر سے نکلنے سے روکے ، یا اپنے اہل خانہ کی زیارت سے روکے یہاں تک کہ اس کو پورا مہر دے دے ۔  
ترجمہ  :  ١  یعنی مہر معجل کے لئے ۔
 
Flag Counter