Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

222 - 465
  ٥  وولاےة قبض المہر للاب بحکم الابوة لا باعتبار انہ عاقد الاتری انہ یملک القبض بعد بلوغہا فلایصیر ضامنا لنفسہ  (١٦٣٨) قال وللمرأة ان تمنع نفسہا حتی تاخذ المہر وتمنعہ ان یخرجہا ) 

میں کوئی نقص ہو تو مشتری سے اس نقص کی قیمت لینا یہ مالک کی ذمہ داری نہیں ہو تی بلکہ وکیل کی ذمہ داری ہو تی ہے ، اور تمام حقوق اسی کی طرف لوٹتے ہیں  ]٣[  تیسری دلیل یہ ہے کہ وکیل اگر چا ہے کہ مشتری سے مبیع کی قیمت نہ لیں اس کو ثمن سے بری کر دیں تو طرفین  کے یہاں وکیل کو اس کا بھی اختیار ہے، اس سے مشتری بری ہو جائے اور وکیل مالک کی قیمت کا ضامن ہو گا ۔ ]٤[ چوتھی دلیل یہ ہے کہ  باپ نے نا بالغ بیٹے کا سامان بیچا تو بیٹے کے بالغ ہو نے کے بعد بھی باپ ہی اس کی قیمت وصول کرے گا اور اس قیمت پر قبضہ کرے گا ، بیٹا نہیں کرے گا ، کیونکہ بیٹے کے بالغ ہو نے کے بعد بھی باپ ہی قیمت وصول کر نے کا ذمہ دار ہے ۔ حاصل یہ ہے کہ بیچنے میں باپ اصل ذمہ دار ہے ، اس لئے اگر وہ بیٹے کے سامان کی قیمت کا ضامن بن جائے تو ضامن لنفسہ ] اپنے ہی لئے ضامن ہو نا [ ہو جائے گا اس لئے بیع میں ضامن نہیں بن سکتا ، اور نکاح میں صرف سفیر اور معبر ہے ، حقوق کے ذمہ دار نہیں ہے اس لئے وہاں مہر کا ضامن بن سکتا ہے ۔    
 لغت :  سفیر : دوسرے کی بات کو نقل کر نے والا ۔ معبر : تعبیر کر نے والا ، دوسرا آدمی جو بات کہتا ، اس کی جانب سے اس نے کہہ دی ، اس کو معبر کہتے ہیں ۔ عاقد : عقد کر نے والا ۔ مباشر : باشر سے مشتق ہے کسی کام کو خود کر نا ۔ مباشر: خود کر نے والا ۔ عھدة : ذمہ داری ، ضمانت میں ہو نا ۔  
ترجمہ  :  ٥  اور مہر کے قبضے کی ولایت باپ ہو نے کے حکم سے ہے اس اعتبار سے نہیں کہ وہ عاقد ہے ، کیا  آپ نہیں دیکھتے ہیں کہ لڑکی کے بالغ ہو نے کے بعد مہر پر قبضہ کر نے کا مالک نہیں ہو تا ، اس لئے باپ ضامن لنفسہ نہیں ہو گا ۔
تشریح :   لڑکی نا بالغ ہو تو اس کے مہر پر قبضہ کر نے کا حق باپ ہو نے کی وجہ سے ہے اس وجہ سے نہیں ہے کہ اس نے نکاح کرا یا اور وہ عاقد ہے ، یہی وجہ ہے کہ لڑکی بالغ ہو جائے تو باپ کو مہر پر قبضہ کر نے کا حق نہیں رہتا اب لڑکی خود مہر وصول کرے گی ، کیونکہ اب وہ بالغ ہو چکی ہے ، پس جب باپ ہو نے کی وجہ سے مہر پر قبضہ کر نے کا حقدار ہے تو اگر لڑکی کے مہر کا ضامن ہو جائے تو ضامن لنفسہ ] اپنے لئے ضامن ہو نا[ نہیں ہوا اس لئے ضامن ہو سکتا ہے ۔ 
اصول :   مہر میں عاقد سفیرمحض ہوتا ہے ، اور بیع میں ذمہ دار ہو تا ہے ۔
ترجمہ  :  ( ١٦٣٨)  عورت کے لئے جائز ہے کہ اپنے آپ کو روکے رکھے یہاں تک کہ مہر لے ، اور شوہر کو شہر سے باہر نکالنے سے روکے ۔
 
Flag Counter