Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

219 - 465
  ١   لان مہر المثل یختلف باختلاف ہذہ الاوصاف وکذا یختلف باختلاف الدار والعصر ٢  قالوا ویعتبر التساوی ایضاً فی البکارة لانہ یختلف بالبکارة والثیوبة  (١٦٣٦) واذا ضمن الولی المہر صح ضمانہ )  ١  لانہ اہل الالتزام وقد اضافہ الی ما یقبلہ فیصح 

ترجمہ  :   ١  اس لئے کہ ان اوصاف کے مختلف ہو نے سے مہر مثل مختلف ہو جا تا ہے ، اور ایسے ہی ملک کے مختلف ہو نے سے اور زمانہ کے مختلف ہو نے سے مختلف ہو جا تا ہے ۔
تشریح :   یہ جو بیان کیا کہ آٹھ وصف میں دو نوں برابر ہوں تب دو نوں کا مہر ایک گنا جائے گا، اس کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ ان اوصاف کے مختلف ہو نے سے مہر مختلف ہو جا تا ہے اس لئے ان اوصاف میں دو نوں بر ابر ہوں تو اس عورت کا مہر مثل گنا جائے گا ۔  اسی طرح ملک الگ الگ ہو تو اس کی وجہ سے بھی مہر الگ الگ ہو جا تا ہے ، اسی طرح زمانہ الگ الگ ہو تو مہر الگ الگ ہو جا تا ہے اس لئے مہر مثل کے لئے زمانہ بھی ایک ہو ۔ 
لغت :   دار : گھر ، یہاں مراد ہے ملک ۔ عصر : زمانہ ۔ 
ترجمہ  :  ٢   علماء نے فر ما یا کہ بکارت میں بھی برابر ہو نا ضروری ہے اس لئے باکرہ ہو نے اور ثیبہ ہو نے سے بھی مہر مختلف ہو تا ہے ۔ 
 تشریح :   بعض حضرات نے فر ما یا کہ دونوں عورتیں با کرہ اور ثیبہ ہو نے  میںبھی  برابر ہوں تب اس کا مہر مہر مثل ہو گا ، اس کی وجہ یہ ہے کہ باکرہ کا مہر زیادہ ہو تا ہے اور ثیبہ کا مہر کم ہو تا ہے اس لئے دو نوں کا برابر ہو نا چا ہئے ۔  
ترجمہ  :  (١٦٣٦)  اور ولی ضامن بن جائے مہر کا عورت کے لئے تو اس کا ضامن بننا صحیح ہے۔  
ترجمہ  :   ١  اس لئے کہ وہ اپنے اوپر لازم کر نے کا اہل ہے اور مہر کو ایسی چیز کی طرف منسوب کیا جو التزام کے قابل  ہے  اس لئے التزام کر نا صحیح ہے ۔ 
تشریح :   عورت کے جس ولی نے نکاح کرایا اسی نے شوہر کی جانب سے مہر دینے کی ذمہ داری لے لی کہ میں مہر دونگا تو یہ ذمہ داری لینا صحیح ہے۔ 
وجہ :  (١) اس کی دلیل عقلی یہ ہے کہ ولی عاقل بالغ ہے اس لئے ذمہ داری لینے کا اہل ہے اور مہر دین ہے جو کفالت اور ضمانت کوقبول کر تا ہے اس لئے ولی نے اگر اس کی ذمہ داری لے لی تو جائز ہے ، اتنی بات ضرور ہے کہ عورت کے ولی ہو نے کی حیثیت سے وہ مہر لینے والا ہوا اور شوہر کے کفیل ہو نے کی حیثیت سے وہی آدمی مہر دینے والا بھی ہوا تو یہ ضامن لنفسہ ہوا تو اس کا جواب یہ ہے کہ نکاح میں ولی صرف معبر اور سفیر ہو تا ہے اصل حقوق تو میاں بیوی کی طرف لوٹتے ہیں اس لئے ولی ضامن ہو سکتا ہے ، یہ ضمان لنفسہ 

Flag Counter