Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

215 - 465
  ١   الحاقا للشبہة بالحقیقة فی موضع الاحتیاط وتحرزا عن اشتباہ النسب (١٦٢٩) ویعتبر ابتداؤہا من وقت التفریق لا من اٰخر الوطیات )   ١  ہو الصحیح لانہا تجب باعتبار شبہة النکاح و رفعہا بالتفریق 
 
،ص ١٦٦ ،نمبر١٠٥٧٣مصنف ابن ابی شیبة، ١٦١ ماقالوا فی المرأة تزوج فی عدتھا الھا الصداق ام لا ؟ ،ج رابع، ص٤، نمبر ١٧١٩٢  ) اس اثر میں ہے کہ دوسرے کی عدت میں شادی کی تو یہ نکاح فاسد ہوا اس لئے پہلے نکاح کی عدت بھی پوری کرنی ہے اور دوسری شادی جو نکاح فاسد ہے اس کی عدت بھی پوری کرنی ہے۔جس سے ثابت ہوا کہ نکاح فاسد کی فرقت میں عدت ہے (٢) عدت اس لئے گزروائی جائے گی تاکہ پتہ چل جائے کہ اس کے پیٹ میں کسی قسم کا بچہ نہیں ہے۔
ترجمہ  :   ١  شبہ نکاح کو حقیقت نکاح کے ساتھ لاحق کرنے کے لئے احتیاط کی جگہ میں ، اور نسب کے اشتباہ سے بچنے کے لئے۔ 
تشریح :  نکاح فاسد میں جب میاں بیوی کے درمیان تفریق ہو جائے تو چا ہے وطی ہوئی ہو یا نہ ہوئی ہو عدت ضروری ہے اس کی وجہ یہ فر ما تے ہیں نکاح فاسد میں نکاح کا شبہ ہے احتیاط کے لئے  اس کو صحیح نکاح کے ساتھ شامل کر دیا ، اگر صحیح نکاح ہو اور اس میں تفریق ہو تو اس میں عدت ہے ، اسی کے ساتھ لاحق کر نے کے لئے یہاں بھی عدت ہے ، دوسری وجہ یہ فر ماتے ہیں کہ پیٹ میں بچے کا شبہ بھی ہو تو اس سے بچنے کے لئے بھی نکاح فاسد میںعدت گزرواتے ہیں ۔   
وجہ :   عن علی  فی التی تزوج فی عدتھا قال : تکمل بقیة عدتھا من الاول ثم تعتد من الآخر عدة جدیدة۔ ( سنن بیہقی ، باب اجتماع العدتین ، ج سابع ، ص ٧٢٥، نمبر ١٥٥٤١) اس اثر میں بھی ہے کہ نکاح فاسد میں عدت گزارے۔ 
 ترجمہ  :  (١٦٢٩)  اور عدت کی ابتداء تفریق کے وقت سے ہو گی آخری وطی سے نہیں ۔ 
ترجمہ  :   ١  صحیح یہی ہے اس لئے کہ نکاح کے شبہ کی وجہ سے ہے اور نکاح تفریق سے ختم ہو تا ہے ۔ 
تشریح :   نکاح فاسد میں قاضی تفریق کرے اس دن سے عدت شروع ہو گی ، شوہر نے آخری مرتبہ وطی کی اس دن عدت شروع نہیں ہو گی ، مثلا شوہر نے چھ ماہ پہلے وطی کی تھی اور قاضی نے چھ مہینے بعد تفریق کی تو چھ مہینے بعد سے عدت شروع ہو گی ، آخری وطی سے نہیں ، صحیح روایت یہی ہے۔
وجہ :   (١) عدت نکاح کے شبہ کی وجہ سے ہے ، اور نکاح صحیح میں تفریق کی وجہ سے نکاح ختم ہو تا ہے اور اس کے بعد سے عدت شروع ہو تی ہے اس لئے یہاں بھی تفریق کے بعد سے عدت شروع ہو گی(٢) اس اثر میں اس کا ثبوت ہے ۔ عن ابی قلابة قال تزوج رشید الثقفی امراة فی عدتھا ، ففرق بینھما عمر وامرھا ان تعتد بقیة عدتھا من الاول ، ثم تستقبل 

Flag Counter