Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

214 - 465
 ٢  خلافا لزفر ہو یعتبر بالبیع الفاسد  ٣  ولنا ان المستوفی لیس بمال وانما یتقوم بالتسمےة فاذا زادت علی مہر المثل لم یجب الزیادة لعدم صحة التسمےة وان نقصت لم تجب الزیادة علی المسمی لعدم التسمےة  ٤  بخلاف البیع لانہ مال متقوم فی نفسہ فیتقدر بدلہ بقیمتہ (١٦٢٨) وعلیہا العدة )

عورت مسمی پر راضی ہو گئی ہے ۔ 
ترجمہ  :  ٢  خلاف امام زفر  کے وہ قیاس کرتے ہیں بیع فاسد پر ۔ 
تشریح :  امام زفر  فر ما تے ہیں کہ نکاح فاسد میں وطی ہو جائے اور پھر علیحدہ گی ہو تو مہر مثل دلوایا جائے گا چا ہے جتنا ہو جائے ۔ انکی دلیل یہ ہے کہ بیع فاسد ہو جائے تو با زار میں اس مبیع کی جو قیمت ہے وہ لازم ہو گی چا ہے جتنی ہو جائے اسی طرح نکاح جب فاسد ہو گیا اور بضع استعمال کر لیا تو اس کی جو بھی قیمت ہو یعنی مہر مثل ہو وہ لازم ہو نی چا ہئے ۔ 
ترجمہ  :  ٣  ہماری دلیل یہ ہے کہ وصول کیا ہوا بضع مال نہیں ہے ، مہر متعین کر نے کے بعد اس کی قیمت بنتی ہے اس لئے اگر مہر مثل سے زیادہ ہوا تو تسمیہ صحیح نہ ہو نے کی وجہ سے زیادتی واجب نہیںہو گی ، اور اگر مسمی کم رہ گیا تو مسمی سے زیادہ واجب نہیں ہو گا تسمیہ نہ ہو نے کی وجہ سے ۔ 
تشریح :  یہ امام زفر  کو جواب ہے ۔ مسمی : اور تسمیہ کا ترجمہ ہے مہر کا متعین کر نا ۔ ہماری دلیل یہ ہے کہ بضع مبیع کی طرح مال نہیں ہے ، یہ تو نکاح صحیح ہو جسکی وجہ سے مسمی صحیح ہو تو بضع مال متقوم قرار دے دیا جا تا ہے ، یہاں نکاح فاسد ہے اس لئے تسمیہ ہی صحیح نہیںہے اس لئے مہر مثل لازم ہو نا چا ہئے ، اور اگر تسمیہ مہر مثل سے کم ہو اور مہر مثل زیادہ ہو تو وہ زیادہ نہیں دلوایا جائے گا ، کیونکہ عورت کم پر راضی ہو چکی ہے۔
 ترجمہ  :  ٤  بخلاف بیع کے اس لئے کہ وہ بذاتہ مال متقوم ہے اس لئے اس کی قیمت سے بدل کا اندازہ ہو گا 
تشریح :   مبیع میں وہ خود بخود مال ہے] بضع کی طرح مال بنانے سے مال نہیں ہے [ اس لئے بیع فاسد ہو جائے تو بازار کی قیمت سے اس کا اندازہ کیا جائے گا اور بازار میں جو قیمت ہو وہ لازم ہو گی۔
 ترجمہ  :   (١٦٢٨)  اور عورت پر عدت ہے ۔
تشریح:   نکاح فاسد میں تفریق کے بعد عورت پر عدت بھی لازم ہوگی۔
وجہ :  (١)اخبرنی عطاء ان علی بن ابی طالب اتی بامرأة نکحت فی عدتھا وبنی فیھا ففرق بینھما وامرھا ان تعتد بما بقی من عدتھا الاولی ثم تعتد من ھذا عدة مستقبلة  (مصنف عبد الرزاق ، باب نکاحھا فی عدتھا ،ج سادس 

Flag Counter