Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

21 - 465
اللہ ۖ لا تجوز شھادة خائن ... ولا القانع اھل البیت لھم ولا ظنین فی ولاء ولا قرابة،قال الفزاری القانع التابع  (ترمذی شریف، باب ماجاء فیمن لا تجوز شھادتہ ،ج ٢، ص ٥٥ ،نمبر ٢٢٩٨) اس حدیث میں ہے کہ قرابت والوں کی گواہی مقبول نہیں(٣) اثر میں ہے۔ عن ابراہیم قال: اربعة لا تجوز شھادتھم الوالد لولدہ،والولد لوالدہ ،والمرأة لزوجھا، والزوج لامرأتہ، والعبد لسیدہ،والسید لعبدہ،والشریک لشریکہ فی الشیء اذا کان بینھما ،واما فیما سوی ذلک فشھادتہ جائزة ۔ (مصنف عبد الرزاق، باب شھادة الاخ لاخیہ والابن لابیہ والزوج لامرأتہ،ج ثامن ، ص٢٦٨،نمبر١٥٥٦٠ مصنف ابن ابی شیبة،٤٢٥ فی شھادة الولد لوالدہ ،ج رابع ، ص ٥٣٢،نمبر ٢٢٨٥١) اس اثر سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے کہ باپ کی گواہی بیٹے کے لئے اور بیٹے کی گواہی باپ دادا کے لئے مقبول نہیں ہے۔
لغت:   تحملا : تحمل کا ترجمہ ہے برداشت کر نا ، یہاں مراد ہے کہ گواہی بر داشت کر لے ، یعنی گواہ بن جائے ۔ ثمرة الادا ء : گواہی ادا کر نے کا فائدہ ، یعنی گواہی ادا نہیں کر سکے گا ۔حریمة : حرام ہے ، یعنی محدود فی القذف کی گواہی قبول کر نا آیت کی وجہ سے حرام ہے۔ عمیان : عمی کی جمع ہے ، اندھے۔ ابنی عاقدین : عقد کر نے والے ، یعنی نکاح کر نے والے کے بیٹے ۔ 
گوہوں کے سات درجے ہیں ، اور نکاح کی گواہی چوتھے درجے پر ہے ، اس نقشے میں گواہوں کی ترتیب دیکھیں 

(گواہوں کی ترتیب )

 (١)
(٢)
(٣)
(٤)
(٥)
(٦)
(٧)
(٨)
زنا کی گواہی 
قتل کی گواہی 
معاملات کی گواہی ، جیسے بیع شراء 
نکاح کی گواہی 
چاند کی گواہی 
عیوب النساء کی گواہی
  وکیل بنانے کی گواہی 
ہدیہ ہدایا کی گواہی 

عادل ہوں 
عادل ہوں 
عادل ہوں 
عادل ، اور فاسق دو نوں کا فی ہیں 
عادل ۔ مستور الحال دو نوں کافی ہیں 
عادل ہوں 
عادل غیر عادل دو نوں کافی ہیں 
عادل غیر عادل دو نوں کافی ہیں 

Flag Counter