Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

204 - 465
(١٦١٩)  وکذا اذا بالغ فی وصف الثوب  )  ١   فی ظاہر الرواےة لانہا لیست من ذوات الامثال  (١٦٢٠) وکذا اذا سمی مکیلا او موزونا وسمی جنسہ دون صفتہ وان سمی جنسہ وصفتہ لا یخیر) 

کپڑا متعین کیا ہے اس لئے کپڑا دینے کا بھی اختیار ہے ۔   
 لغت:  ہروی : ہرو ایک جگہ کا نام ہے اس زمانے میں اس شہر کا کپڑا مشہور تھا جسکو ہروی کپڑا کہتے ہیں ۔
ترجمہ  :  (١٦١٩)  ایسے ہی اگر کپڑے کی صفت میں مبالغہ کیا ۔  
ترجمہ  :   ١  ظاہری روایت میں اس لئے کہ کپڑا ذوات الامثال نہیں ہے ۔ 
تشریح :  کپڑے کی جنس بھی بیان کی ، اور نوع بھی بیان کی اور صفت بھی بیان کی مثلا کپڑے کی  موٹائی اور،لمبائی ، چوڑائی سب متعین کر دیا پھر بھی شوہر کواختیار ہو گا کہ اوسط کپڑا دے دے ، یا اوسط کپڑے کی قیمت دے دے ۔ظاہری روایت یہی ہے ، اگر چہ ایک روایت میں یہ ہے کہ صفت  میں مبالغے کے بعد کپڑا ذوات الامثال کے درجے میں آجائے گا اس لئے شوہر کو صرف اوسط کپڑا ہی دینے کا ا ختیار ہو گا ، اس کی قیمت دینے کا اختیار نہیں ہو گا ۔   
وجہ : (١) ظاہر روایت کی وجہ یہ ہے کہ کپڑا ذوات الامثال نہیں ہے بلکہ ذوات القیم ہے ، یعنی کپڑا ہلاک ہو جائے تو اس کے مثل کپڑا لازم نہیں ہو گا بلکہ اس کی قیمت لازم ہو گی ، چونکہ کپڑا ذوات القیم ہے اس لئے قیمت ہی سے اوسط کپڑے کاپتہ چلے گا اس لئے شوہر کو قیمت دینے کا بھی اختیار ہو گا ۔ 
لغت :  ذوات الامثال : اگر وہ چیز کسی دوسرے سے ہلاک ہو جائے تو اس کے بدلے میں اسی کی مثل واجب ہو اس کی قیمت واجب نہ ہو تو اس کو ذوات الامثال کہتے ہیں ، جیسے گیہوں ، چاول ، کیلی اور وزنی چیزیں کسی سے ہلاک ہو جائے تو اس کے بدلے میں گیہوں ، چاول ہی لازم ہو گا ، کیونکہ چاول چاول کے مثل ہے ، گیہوںگیہوں کے مثل ہے اس کی قیمت لازم نہیں ہو گی، اور اس میں اعلی گیہوں اور ادنی گیہوں کا اعتبار نہیں کیا جائے گا ۔ اور ذوات القیم اس کو کہتے ہیں کہ اگر وہ کسی سے ہلاک ہو جائے تو اس کے بدلے میں اس کی قیمت لازم ہو گی ، اس چیز کی مثل لازم نہیں ہو گی ، جیسے کپڑا کسی سے ہلاک ہو جائے تو اس کے بدلے میں اسی کے مثل کپڑا لازم نہیں ہو گا بلکہ اس کپڑا کی با زاری قیمت لازم ہو گی ، یا جانور ہلاک ہو جائے تو اس کے بدلے میں اس کی مثل جانور لازم نہیں ہو گا ، بلکہ اس کی قیمت لازم ہو گی اس کو ذوات القیم کہتے ہیں ۔         
ترجمہ  :  (١٦٢٠)  اور ایسی ہی اگر کیلی یا وزنی چیز کو متعین کیا اور اس کی جنس متعین کی لیکن صفت متعین نہیں کی ،] تو شوہر کو  اس کی قیمت دینے کا بھی اختیار ہو گا[ اور اگر اس کی جنس متعین کی اور صفت بھی متعین کی تو اختیار نہیںہو گا ۔

Flag Counter