Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

201 - 465
 ٤  وشرطنا ان یکون المسمی مالاً وسطہ معلوم رعاےة للجانبین وذلک عند اعلام الجنس لانہ یشتمل علی الجید والردی والوسط والوسط ذوحظ منہما  

 تشریح :   یہ امام شافعی  کو جواب ہے ۔ یہاں دو باتیں پہلے سمجھیں تب مسئلہ سمجھ میںآئے گا ]١[  پہلی بات ہے ٫ التزام مال : اپنے اوپر کسی کے مال کا لازم کر نا ، یعنی کسی کے لئے مال کا اقرار کر نا ، اس اقرار میں جہالت کاملہ بھی چل جائے گا ۔ مثلا زید اقرار کرے کہ میرے اوپر عمر کا کچھ ہے ، اور کچھ کا نہ جنس بیان کرے نہ نوع بیان کرے تب بھی اقرار درست ہے ، البتہ بعد میں اقرار کر نے والے سے پوچھا جائے گا کہ کچھ سے کیا مراد ہے۔]٢[ دوسری بات ہے ٫ معاوضہ مال بالمال: مال کے بدلے میں مال ، جیسے بیع میں ہو تا ہے ، اس میں جو قیمت ہے اس کی جنس اور نوع اور صفت سب معلوم ہو نا اور متعین ہو نا ضروری ہے ورنہ بیع فاسد ہو جائے گی۔]٣[ اب صورت مسئلہ یہ ہے کہ  ۔مہر کا معاملہ ایسا ہے کہ وہ پورے طور پر معاوضہ مال بالمال نہیں ہے ، اور نہ پورے طور پر التزام المال ، یعنی اقرار ہے ،بلکہ وہ٫ معاوضہ المال بالجسم ،ہے، اور اقرار اور معاوضہ کے درمیان میں ہے  ، چونکہ وہ اقرار کی طرح نہیں ہے اس لئے جہالت کاملہ نہیں چلے گی اس لئے مال کی جنس بیان کر نا ہو گا ، اور مکمل بیع کی طرح نہیںہے اس لئے تھوڑی سی جہالت چل جائے گی اور اعلی اور ادنی نہ بھی بیان کرے تب بھی مہر درست ہو جائے گا ۔
 عبارت کی تشریح یہ ہے کہ مہر میں مال کا عوض مال نہیں ہے، بلکہ مال کا عوض جسم ہے اس لئے شروع میں اس کو التزام مال قرار دیا ، یعنی اقرار کے درجے میں رکھا اسی لئے اصل جہالت سے بھی مہر فاسد نہیں ہو گا ، جیسے دیت ایک قسم کا مال کا اقرارہے اس لئے دیت میں سو اونٹ لازم ہو تا ہے لیکن اس کی صفت معلوم نہیں ہو تی اور اوسط اونٹ دینے سے دیت ادا ہوجاتی ہے ، یا کسی چیز کا اقرار کرے کہ میرے اوپر دس اونٹ ہے تو چا ہے صفت بیان نہ کرے تب بھی اقرار درست ہے اور اوسط اونٹ لازم ہو گا ، اسی طرح مہر میں بھی اوسط اونٹ لازم ہو گا ۔    
لغت : دیة : قتل کر نے پر قاتل کوسو اونٹ لازم ہو تا ہے اس کو دیت کہتے ہیں ۔ اقاریر : اقرار کی جمع ہے۔
ترجمہ  :  ٤   ہماری شرط یہ ہے کہ  مہر متعین ایسا مال ہو جس کا وسط معلوم ہو سکے دو نوں جانب کی رعایت کرتے ہوئے ، اور وسط معلوم کر نا جنس معلوم ہو تے وقت ہو گا ، اس لئے کہ جنس اچھے اور ردی اور وسط پر شامل ہو تی ہے ، اور اوسط دو نوں کے درمیان ہے۔ 
تشریح :   ماتن نے یہ شرط لگائی جس مہر کو متعین کیا جا رہا ہے کم ازکم ایسا ہو جسکی اوسط معلوم ہو سکے ، اور اوسط اسی وقت معلوم ہو گا جبکہ اس کی جنس معلوم ہو ، کیونکہ جنس میں اعلی درجہ ، اوسط درجہ اور ادنی درجہ تینوں شامل ہو تے ہیں ، اور اوسط درجہ ایسا ہے کہ اعلی سے کم ہے اور ادنی سے زیادہ ہے اس لئے وہ دو نوںکا حصہ لئے ہوا ہے ، اور دونوں کے درمیان ہے ۔ اس لئے مہر اسی وقت درست ہو گا 

Flag Counter