Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

198 - 465
٤   بخلاف الخلع والاعتاق لانہ لا موجب لہ فی البدل  ٥   الا ان مہر المثل اذا کان اکثر من الارفع فالمرأة رضیت بالحط وان کان انقص من الاوکس فالزوج رضی بالزیادة  

تشریح :  امام ابو حنیفہ  کی دلیل یہ ہے کہ اصلی وجوب مہر مثل ہے کیونکہ وہ خاندان کی رعایت کر کے باندھا جا تا ہے اور اس میں کمی زیادتی نہیںہو تی اس لئے اس سے عدول اسی وقت ہو گا جبکہ پورے طور پر مہر متعین ہو ، اور یہاں یہ غلام ہے یا وہ غلام مہر اس میں جہالت کی وجہ سے مہر متعین نہیں ہے اس لئے مہر مثل لازم ہو گا ۔
 ترجمہ  :   ٤  بخلاف خلع اور آزادگی کے اس لئے کہ بدل میں اس کا موجب نہیں ہے ۔ 
تشریح :   یہ صاحبین کو جواب ہے ۔مہر میں مہرمثل اصل ہے اس لئے تعین نہ ہو تو مہر مثل کی طرف فورا چلے جاتے ہیں ، نچلے غلام کی طرف نہیں جاتے ، اور خلع میں یا مال کے بدلے آزادگی میں پہلے سے کوئی چیز متعین نہیں ہے اس لئے جب کہا کہ اس غلام کے بدلے خلع کرتا ہوں یا اس غلام کے بدلے ، تو تعین میں جہالت کے با وجود آخر غلام ہی کی طرف آنا ہے اس لئے نچلا غلام واجب کر دیا جا تا ہے کیونکہ وہ یقینی ہے ۔ 
اصول :  امام ابو حنیفہ  کے نزدیک مہر مثل اصل ہے ، اس لئے مہر کا صحیح تعین ہو تب ہی مہر مثل سے تعین کی طرف جا یا جائے گا ، ورنہ نہیں ۔
اصول :  صاحبین  کے نزدیک مہر تعین اصل ہے ، اس لئے کسی نہ کسی درجے میں تعین ہو تو اسی پر رہا جائے گا ، تعین کی کوئی شکل نہ ہو تب مہر مثل کی طرف جا یا جائے گا ۔ 
لغت :   مہر مثل : لڑکی کے خاندان ، مثلا بہن ، چچازاد بہن ، پھوپھی کا جو مہر ہو اس کو٫ مہر مثل ،کہتے ہیں 
ترجمہ  :   ٥  مگر یہ کہ مہر مثل اگر اعلی غلام سے بھی زیادہ ہو تو عورت کم کر نے پر راضی ہے ] اس لئے اعلی غلام لازم ہو گا [، اور اگر نچلے درجے سے بھی کم ہو تو شوہر زیادہ دینے پر راضی ہے ] اس لئے ادنی غلام  لازم ہو گا [
تشریح :  یہ ایک اشکال کا جواب ہے ، اشکال یہ ہے کہ جب مہر مثل اعلی غلام سے بھی زیادہ ہو تو مہر مثل کیوں نہیں دلواتے ؟ اعلی غلام کیوں دلواتے ہیں ، تو اس کا جواب دیا گیا کہ خود عورت پہلے سے اعلی غلام پر راضی ہے اس لئے مہر مثل کے بجائے اعلی غلام دلواتے ہیں ۔ اسی طرح مہر مثل ادنی غلام سے بھی کم ہو تو مہر مثل نہیں دلواتے بلکہ مہر مثل سے زیادہ ادنی غلام دلواتے ہیں کیونکہ خود شوہر ادنی غلام دینے کے لئے راضی ہے۔   
لغت:  حط : کم کر نا ۔ اوکس : ادنی غلام ۔

Flag Counter