Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

196 - 465
 (١٦١٤) ولو تزوجہا علی ہذا العبد او علی ہذا العبد فاذا احدہما اوکس والاٰخر ارفع فان کان مہر مثلہا اقل من اوکسہما فلہا الاوکس وان کان اکثر من ارفعہما فلہا الارفع وان کان بینہما فلہا مہر مثلہا ) ١ وہذا عند ابی حنیفة ٢ وقالا لہا الاوکس فی ذلک کلہ 

درہم  ، کے تحت میں ہے 
تشریح :  اس مسئلے کا اصول کتاب الاجارات میں اس قول : ان خطتہ الیوم فلک درہم و ان خطتہ غدا فلک نصف درہم ،کے تحت میں ہے وہاں دیکھ لیا جائے ۔
ترجمہ  : ( ١٦١٤)  اور اگر نکاح کیا اس غلام پر یا اس غلام پر ، اور دونوں میں سے ایک غلام نیچے درجے کا ہے اور دوسرا اعلی درجے کا ہے ، پس اگر مہر مثل نچلے غلام سے بھی کم ہے تو عورت کے لئے نچلا غلام ہے ، اور اگر اعلی درجے سے بھی زیادہ ہے تو عورت کے لئے اعلی غلام ہے ، اور اگر مہر مثل دو نوں کے درمیان میں ہے تو عورت کے لئے مہر مثل ہے ۔ 
ترجمہ  :    ١  یہ امام ابو حنیفہ  کے نزدیک ہے ۔ 
تشریح :  یہاں مہر متعین نہیں ہے بلکہ دو غلاموں کے درمیان ہے اس لئے مہر میں جہالت ہے  اور جب مہر میں جہالت ہو تو مہر مثل لازم ہو تا ہے ، یا مہر مثل کی روشنی میں اعلی یا ادنی غلام لازم ہو گا ۔ صورت مسئلہ یہ ہے کہ ، کہا کہ مہر یہ غلام ہے یا یہ غلام ہے ، یعنی دو نوں میں سے ایک کو متعین نہیں کیا ، اور دونوں میں سے ایک ادنی درجے کا غلام ہے اور دوسرا اعلی درجے کا ہے ، اس لئے دیکھا جائے گا کہ مہر مثل کسکی موافقت کر تاہے وہی غلام لازم ہو گا ، ]١[پس اگر مثلا مہر مثل اعلی غلام سے بھی زیادہ ہے ، مثلا اعلی غلام کی قیمت پانچ سو درہم ہے اور مہر مثل چھ سو درہم ہے تو اعلی غلام لازم ہو گا اس سے زیادہ اس لئے لازم نہیں ہو گا عورت مہر مثل سے کم یعنی اعلی غلام ]پانچ سو [پر راضی ہے ۔]٢[ اور اگر مہر مثل ادنی غلام سے بھی کم ہے مثلا غلام کی قیمت تین سو درہم ہے اور مہر مثل دو سو درہم ہے ،تو ادنی غلام ]تین سو [لازم ہو گا ، کیونکہ شوہر ادنی غلام یعنی تین سو درہم دینے پر پہلے سے راضی ہے ۔]٣[ ، اور اگر مہر مثل دو نوں غلاموں کے درمیان  ہیں ، مثلا چار سو مہر مثل ہے ،تو مہر مثل لازم ہو گا تا کہ نہ شوہر کی رعایت ہو اور نہ بیوی کی رعایت ہو۔
لغت :  وکس : گھٹیا درجے کا ۔
ترجمہ  :  ٢  صاحبین  نے فر ما یا کہ ان تینوں صورتوں میں ادنی درجے کا غلام ہی ہو گا ۔ 
تشریح :  صاحبین  فر ما تے ہیں کہ اوپر کے تینوں صورتوں میں عورت کے لئے ادنی غلام ہی ہو گا ۔ 
وجہ :   اس کی وجہ یہ فر ما تے ہیں کہ مہر مثل اس وقت ہو تا ہے جب مہر متعین نہ ہو اور یہاں ادنی غلام دینا تو یقینی ہے اس لئے ادنی غلام لازم ہو جائے گا ، مہر مثل لازم نہیں ہو گا ۔ 

Flag Counter