Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

193 - 465
٢ وہذا لان الجہالة تحملت فی النکاح فاذا عین یصیر کان التسمےة وقعت علیہ (١٦١١) واذا تزوجہا علی الف علی ان لایخرجہا من البلدة او علی ان لایتزوج علیہا اخریٰ فان وفی بالشرط فلہا المسمی ) ١ لانہ صلح مہرا وقد تم رضاہا بہ 

اوسط گھوڑا مہر میں لازم ہو گا اور نکاح صحیح ہو جائے گا ، یا سامان متعین نہیں تھا بلکہ یوں کہا کہ ایک سو کیلو گیہوں مہر میں دیا جائے گا جو شوہر کے ذمے ہے ، تو نکاح درست ہو جائے گا اور اوسط گیہوں شوہر کو لازم ہو گا ۔اب عورت نے اس حیوان پر یا سامان پرقبضہ کیا اور اسی کو شوہر کی طرف واپس کیا تو شوہر کو اپنی چیز مل گئی اس لئے دو بارہ عورت سے وصول کر نے کا حق نہیں رہے گا ۔اور اگر عورت نے حیوان پر اور سامان پر قبضہ نہیں کیا اور شوہر کو واپس کر دیا تو ذہنی طور پر جو حیوان اور سامان عورت کو دیتا وہی حیوان اور سامان عورت نے شوہر کو واپس کیا ہے ، تو اس صورت میں بھی شوہر کو اپنی چیز واپس مل گئی اس لئے بھی شوہر دو بارہ عورت سے لینے کا حق نہیں رکھے گا ۔ 
ترجمہ :٢  اس لئے کہ جہالت نکاح میں بر داشت کی جاتی ہے ، پس جب دیتے وقت متعین ہو گیا تو گویا کہ اسی پر نکاح ہوا تھا۔ 
تشریح :  بیع میں اگر حیوان متعین نہ ہوا تو بیع درست نہیں ہو تی ہے ، اسی طرح اگر سامان متعین نہ ہو تو بیع درست نہیں ہو تی ہے ، لیکن نکاح میں اگر حیوان متعین نہ ہو یا سامان متعین نہ ہو تب بھی نکاح ہو جا تا ہے ، اور یہ تھوڑی سی جہالت بر داشت کی جاتی ہے ۔ اور جس وقت شوہر حیوان یا سامان عورت کو دینے لگے گا اس وقت وہ حیوان یا سامان متعین ہو جائے گا ، اور یوں کہا جائے گا کہ اسی حیوان یا سامان پر مہر متعین ہوا تھا ، اور جب حیوان یا سامان دیتے وقت متعین ہو گیا ، اور وہی حیوان یا سامان شوہر کو واپس مل گیا تو اب مزید عورت سے وصول کر نے کا حقدار نہیں ہو گا ۔    
 اصول : جو چیز متعین کر نے سے متعین ہو تی ہے ، اگر وہ چیز عورت نے شوہر کو واپس کردیا تو شوہر دوبارہ لینے کا حقدار نہیں ہو گا ۔
لغت:  تحملت : برداشت کیا جا تا ہے ، عین : دیتے وقت متعین کرے گا۔  
ترجمہ  :  (١٦١١)  اگر شادی کی ہزار درہم پر اس شرط پر کہ اس کو شہر سے نہیں نکالے گا ، یا اس شرط پر کہ اس عورت پر دوسری شادی نہیں کرے گا ، پس اگر شرط پوری کی تو اس کو متعین کردہ مہر ملے گا ۔
ترجمہ  :    ١    اس لئے کہ یہ مہر کی صلاحیت رکھتا ہے اور عورت کی رضامندی بھی پوری ہو ئی ۔ 
تشریح :  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ مہر مثل اصل ہے ، اگر مہر کے تعین میں گڑبڑی ہوئی تو مہر مثل جو اصل ہے وہ لازم ہو گا ، یا اسی کی روشنی میں مہر طے کیا جائے گا ۔ صورت مسئلہ یہ ہے کہ اس شرط پر ایک ہزار پر شادی کی کہ عورت کو اس شہر سے باہر رہنے کے لئے نہیں لے جائے گا ، یا اس شرط پر کہ اس عورت پر دوسری شادی نہیںکرے گا ، اور زندگی بھر اس نے ایسا ہی کیا تو عورت کو ایک ہزار ملے گا ، کیونکہ شرط بھی شوہر نے پوری کی ، اور عورت اس شرط کے ساتھ ایک ہزار پر راضی ہے اس لئے اس کو ایک ہزار ملے گا ۔ 

Flag Counter