Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

19 - 465
١٠ و لانہ صلح مقلّدا فیصلح مقلدا و کذا شاہدا ً ١١  والمحدودفی القذف من اہل الولاےة فیکون من اہل الشہادة تحملاً وانما الفائت ثمرة الاداء بالنہی لحریمتہ ولا یبالی بفواتہ کما فی شہادة العمیان وابنی العاقدین ۔

سے اپنی ذات پر ولایت سے محروم نہیں ہوا تو غیر پر بھی محروم نہیں ہو گا ، اس لئے کہ یہ غیر بھی اس کا ہم جنس مسلمان ہے ۔ 
تشریح :   فاسق نکاح میں گواہ بن سکتا ہے اس کے لئے یہاں دو دلیلیں دے رہے ہیں ]١[ پہلی دلیل یہ ہے  کہ فاسق مسلمان ہو نے کی وجہ سے اپنی ذات پر ولایت سے محروم نہیں ہوا ، وہ بیع ، شرائ،نکاح وغیرہ کا عقد کر سکتا ہے ، اور جب اپنی ذات پر ولایت ہے تو دوسرا آدمی بھی اسی کی جنس سے مسلمان ہے اس لئے اس پر بھی نکاح کرانے کی ولایت ہو گی ، اس لئے فاسق نکاح کا گواہ بن سکتا ہے ۔ 
وجہ :   اس آیت کے اشارے سے فاسق کی گواہی قبول کر نے پر استدلال کیا جا سکتا ہے ۔یایھا الذین ء آمنوا ان جاء کم فاسق بنباء فتبینوا ان تصیبوا قوما بجھالة فتصبحوا علی ما فعلتم نا دمین ۔( آیت ٦، سورة الحجرات ٤٩) اس آیت میں ہے کہ فاسق خبر لیکر آئے تو اس کی تحقیق کر لو ، اس کے اشارے میں ہے کہ اگر صحیح خبر ہو تو اس کو قبول کر لو ، جس سے معلوم ہوا کہ فاسق کی صحیح گواہی قبول کی جاسکتی ہے۔ ۔ ولایت : کا مطلب یہ ہے کہ اپنے لئے عقد ، مثلا بیع شراء ، نکاح وغیرہ کر سکتا ہو ۔
 ترجمہ : ١٠  اور اس لئے کہ فاسق صلاحیت رکھتا ہے کہ دوسرے کو قلادہ پہنائے پس خود بھی صاحب قلادہ ہو سکتا ہے اور ایسے گواہ بھی ہو سکتا ہے ۔
تشریح :   یہاں قلادہ پہنانے کا مطلب ہے کسی کو قاضی بنانا ، قاضی بنانے کا قلادہ یعنی ہار پہنا نا ، فاسق آدمی حاکم بن جائے تو وہ بن سکتا ہے ،  جیسے حجاج بن یوسف فاسق تھا اور وہ ملک کا حاکم بن گیا تھا ، اور فاسق حاکم کسی کو قاضی بنا نا چا ہے تو بنا سکتا ہے ، اور وہ قاضی گواہی بھی لے گا ، پس جب فاسق حاکم دوسرے کو قاضی بنا سکتا ہے تو خود بھی قاضی بن سکتا ہے ، اس لئے گواہ بھی بن سکتا ہے ، اس لئے کہ قاضی بننا اور گواہ بننا ایک ہی جنس کا معاملہ ہے ،بلکہ قاضی ہو نا تو بڑا عہدہ ہے ، پس جب وہ بن سکتا ہے تو اس سے چھوٹا عہدہ شاہد بننا بدرجہ اولی جائز ہو گا ۔ اس لئے وہ نکاح میں گواہ بن سکتا ہے ۔     
لغت: مقلِدا: قلادة سے مشتق ہے ، ہار پہننا، یہاں لام کے کسرے کے ساتھ اسم فاعل ہے ، دوسرے کو ہارپہنانے والا ، یعنی دوسرے کو قاضی بنانے والا ۔ مقلَدا: لام کے فتحے کے ساتھ ، اسم مفعول ہے ، خود قاضی بنا یا ہوا، یعنی خود قاضی بننا ۔
اصول :  جسکو اپنے اوپر ولایت ہے وہ نکاح کا گواہ بن سکتا ہے ۔ 
ترجمہ :  ١١  اور محدود فی القذف اہل ولایت میں سے ہے اس لئے بر داشت کر نے کے لئے اہل شہادت میں سے بھی ہو گا ، 

Flag Counter