Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

188 - 465
بالطلاق قبل الدخول  ٢ وجہ الاستحسان انہ وصل الیہ عین ما یستحقہ بالطلاق قبل الدخول وہو براء ة ذمتہ  عن نصف المہر ولا یبالی باختلاف السبب عند حصول المقصود  (١٦٠٧)ولو قبضت خمسمائة ثم وہبت الالف کلہا المقبوض وغیرہ او وہبت الباقی ثم طلقہا قبل الدخول بہا لم یرجع واحد منہما علی صاحبہ شیٔ )

کر نے کی وجہ سے شوہر کا مہر سالم رہا  ، تو عورت اس آدھے مہر سے بری نہیں ہو گی جو دخول سے پہلے طلاق دینے کی وجہ سے شوہر مستحق ہے ۔
 تشریح :  قیاس کا تقاضا یہ ہے کہ اس صورت میں بھی شوہر عورت سے آدھا مہر واپس لے کیونکہ عورت نے اپنی جانب سے گو یا کہ الگ سے ایک ہزار ہبہ کیا ہے ، اس لئے گو یا کہ شوہر نے جو ایک ہزار دیا ہے اس میں سے آدھا مہر واپس لینے کا حق رکھتا ہے ، کیونکہ دخول سے پہلے طلاق واقع ہوئی ہے ۔   
 لغت :  لانہ سلم لہ المہر بالابراء : عورت نے اپنے مہر سے شوہر کو بری کر دیا تو شوہر کے لئے اس کا ایک ہزار سالم رہ گیا۔  فلا تبرأ عما یستحقہ بالطلاق قبل الدخول : شوہر نے گویا کہ عورت کو ایک ہزار دیا ، اور دخول سے پہلے طلاق ہو گئی اس لئے اس کا آدھا مہر پانچ سو درہم  واپس لینے کا حقدار ہوا عورت اس سے بری نہیں ہوئی ، کیونکہ عورت نے گویا کہ اس کے علاوہ اپنی جانب سے ایک ہزار دیا ہے اس لئے شوہر کاپانچ سو ابھی بھی عورت کے ذمے باقی ہے ۔ ابراء : برأة سے مشتق ہے ، بری کر نا ۔ 
ترجمہ : ٢  استحسان کی وجہ یہ ہے کہ شوہر کو وہ عین چیز مل گئی دخول سے پہلے طلاق سے جس کا مستحق تھا اور وہ ہے آدھے مہر سے ذمے سے بری ہو نا ، اور مقصد کے حاصل ہو تے وقت سبب کے اختلاف کی پرواہ نہیں کی جائے گی ۔ 
تشریح :  استحسان کا تقاضا یہ ہے کہ شوہر بیوی سے کچھ بھی نہ لے ، کیونکہ دخول سے پہلے طلاق ہو نے کی وجہ سے جو آدھا مہر شوہر کو چا ہئے تھا عورت کے بری کر نے کی وجہ سے وہی درہم اس کو مل گیا ، اس لئے اب مزید اس کو لینے کا حق نہیں ہو نا چاہئے ۔ یہ اور بات ہے کہ وہ درہم عورت کے بری کرنے کی وجہ سے ملا عورت نے یہ کہہ کر نہیںدیا کہ میں آپ کا آدھا مہر واپس کررہی ہوں ، تاہم اس کو اس کاہی درہم مل چکا ہے چاہے بری کر نے کی وجہ سے ملے اس لئے سبب کے مختلف ہو نیکی پرواہ نہیں کیا جائے گی ۔  
اصول : عورت نے الگ سے کوئی چیز ہبہ کی تو شوہر کو اپنی چیز ما نگنے کا حق باقی رہے گا ۔ اور اگر شوہر ہی کی چیز واپس کر دی تو چونکہ اس کو اپنی چیز مل گئی اس لئے دو بارہ مانگنے کا حق نہیں ہو گا ۔
ترجمہ : (١٦٠٧)  اور اگر پانچ سو پرقبضہ کیا پھر عورت نے  قبضہ کیا ہوا اور بغیر قبضہ کیا ہواایک ہزار  ہبہ کیا ،یا باقی پانچ سو ہبہ کیا پھر دخول سے پہلے طلاق دی تو دو نوں میں سے کوئی دوسرے سے کچھ بھی واپس نہیں لے گا ۔  

Flag Counter