Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

172 - 465
٢ أما المرض فالمراد منہ مایمنع الجماع او یلحقہ بہ ضرر  ٣  وقیل مرضہ لایعری عن تکسر وفتور وہذا التفصیل فی مرضہا  ٤    واما صوم رمضان لما یلزمہ من القضاء والکفاء ة   ٥  والاحرام لما یلزمہ من الدم وفساد النسک والقضاء  ٦ والحیض مانع طبعا وشرعاً  

ہوئی۔
ترجمہ :  ٢  بہر حال مرض تو اس سے مراد وہ مرض ہے جو جماع سے روکنے والا ہو، یا اس سے ضرر ہو تا ہو ۔
تشریح :  متن میں فر ما یا کہ مرض ہو تو اس سے خلوت صحیحہ نہیں ہو گی ، تو اس سے مراد وہ مرض ہے جس کی وجہ سے جماع نہیں کر سکتا ہو ، یا جماع کر نے سے مرد یا عورت کو نقصان ہو نے کا خطرہ ہو ، مثلا شرمگاہ میں زخم ہویا سوجن ہو تو جماع نہیں کر سکے گا ، اس لئے اگر ایسا مرض ہو اور اس حال میں خلوت ہوئی ہو تو اس سے مہر لازم نہیںہو گا ، کیونکہ اس سے خلوت صحیحہ نہیں ہو گی ۔  
ترجمہ :  ٣  کہا گیا کہ مرد کا مرض اعضاء شکنی اور سستی سے خالی نہیں ہو تا ، اور اوپر کی یہ تفصیل عورت کے مرض میں ہے ۔
تشریح :  بعض حضرات نے فر ما یا کہ مرد کو کوئی بھی مرض ہو چا ہے وطی سے نقصان ہو تا ہو یا نہ ہو تا ہو ہر حال میں خلوت صحیحہ نہیں ہو گی ، کیونکہ مرد کو تھوڑابھی مرض ہو تو جماع کرنے کا نشاط نہیں ہو تا اس لئے اس سے خلوت صحیحہ نہیں ہو گی۔ اور اوپر جو کہاکہ ایسا مرض جو جماع سے مانع ہو یا نقصان ہو تا ہو اس سے خلوت صحیحہ نہیں ہو گی ، اور یہ مرض نہ ہو تو خلوت صحیحہ ہو جائے گی ، یہ تفصیل عورت کے مرض کے سلسلے میں ہے ۔
لغت:   یعری : خالی نہیں ہے ۔ تکسر: کسر سے مشتق ہے ،ٹوٹنا ، جسم میں انکسار ہو نا ۔فتور : سستی، جسم کا کمزور ہو نا ۔ 
ترجمہ :  ٤  بہر حال رمضان کا روزہ تو اس میں قضا واجب ہے اور کفارہ بھی واجب ہے ۔ 
تشریح :عورت یا مرد رمضان کا روزہ رکھا ہوا ہے اور اس حال میں خلوت ہوئی تو یہ خلوت صحیحہ نہیں ہوگی ، کیونکہ اگر اس حال میں وطی کر لی تو رمضان کی قضا لازم ہو گی اور کفارہ بھی لازم ہو گا ۔ 
 ترجمہ :  ٥  اور احرام اس لئے کہ اس سے دم لازم ہو تا ہے ، اور عبادت کا فساد لازم ہو تا ہے ،اور قضا بھی لازم ہو تی ہے ۔ 
تشریح :  فرض حج ، یا نفل حج ، یا عمرے کا احرام کی حالت میں ہو تو یہ بھی خلوت صحیحہ سے مانع ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس حال میں وطی کرے گا تو احرام ٹوٹ جائے گا  ]١[اور اس کو دم لازم ہو گا ]٢[ اور حج یا عمرے کی عبادت فاسد ہو جائے گی ۔ ]٣[ اور اس کی قضا بھی لازم ہو گی ۔ اس لئے اس حال میں خلوت صحیحہ نہیں ہو گی ۔ 
ترجمہ :  ٦  اور حیض طبعی طور پر اور شرعی طور پرخلوت صحیحہ سے مانع ہے ۔ 
تشریح :  حیض کا خون آرہا ہو اس حال میں طبعی طور پر وطی سے نفرت ہوتی ہے ،اور اس وقت وطی کرنے سے مرض کا بھی خطرہ 

Flag Counter