٣ قلنا العرف مشترک او ہو عرف عملی فلا یصلح مقیدا ً ٤ وذکر فی الوکالة ان اعتبار الکفاء ة فی ہذا استحسان عندہما لان کل احد لا یعجز عن التزوج بمطلق الزوج فکانت الاستعانة فی التزوج بالکفو و اللہ اعلم ۔
متعارف کی طرف پھیرا جائے گا اور وہ کفو کے ساتھ شادی کرا نا ہے۔
تشریح : حضرات صاحبین نے فر ما یا کہ یہ نکاح نہیں ہو گا ، اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر چہ امیر نے مطلق عورت سے نکاح کرانے کے لئے کہا ہے لیکن یہ متعارف کی طرف پھیرا جائے گا ، اور متعارف یہ ہے کہ کفو والی عورت سے نکاح کرانے کے لئے کہا ہے اور باندی امیر کا کفو نہیں ہے اس لئے یہ نکاح نہیں ہو گا ۔
ترجمہ : ٣ ہماری دلیل یہ ہے کہ عرف مشترک ہے ، یا عملا یہ عرف ہے اس لئے یہ عرف مقید کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ۔
تشریح : ۔ یہ امام صاحبین کو جواب ہے، ہماری دلیل یہ ہے کہ عرف میں امراة کا لفظ آزاد اور باندی عورت پر بھی بو لا جا تا ہے ، اور کبھی صرف آزاد عورت پر بھی بو لا جا تا ہے ، چنانچہ امیر آدمی عموما آزاد عورت سے شادی کر تا ہے ، اور کبھی باندی سے بھی شادی کر تا ہے ، اور جب امرأة کا لفظ مشترک ہوا تو صرف آزاد پر مقید کرنے کی صلاحیت نہیں رکھے گا اس لئے باندی سے بھی نکاح ہو جائے گا ، دوسرا جواب یہ ہے کہ عملا تو یہی عرف ہے کہ شادی کے وقت امرأة بول کر آزاد عورت مراد لیتے ہیں ، لیکن لغت اور لفظی اعتبار سے امرأة کا لفظ آزاد اور باندی دو نوں پر بو لا جا تا ہے ، اس لئے حکم میں باندی بھی داخل ہو گی اور نکاح درست ہو جائے گا ۔
لغت:عرف عملی : کا مطلب یہ ہے کہ عملی طور پر عرف یہ ہے کہ امرأة بو ل کر آزاد مراد لیتے ہیں ، لیکن لفظی طور پر آزاد اور باندی دو نوں کو شامل ہے ۔
ترجمہ : ٤ مبسوط کے کتاب الوکالة میں لکھا ہے کہ یہاں کفو کا اعتبار کر نا صاحبین کے نزدیک استحسان ہے، اس لئے کہ مطلق عورت سے نکاح کر نے میں کوئی بھی عاجز نہیں ہو تا اس لئے کفو میں نکاح کر نے کی مدد طلب کر نا مراد ہے ۔
تشریح : امام محمد کی کتاب الاصل میں ہے کہ یہاں پر صاحبین کے یہاں امراة بول کر آزاد عورت استحسان کے طور پر مراد ہے ، ورنہ امراة کا لفظ آزاد اور باندی دو نوں کو شامل ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ کسی گھٹیا عورت سے نکاح کر نے کی طاقت تو ہر ایک کو ہے ، اب جو دوسرے کو نکاح کا حکم دے رہا ہے اس کا مقصد یہی ہے کہ کسی اچھے گھرانے کی عورت سے شادی کرا دو جو میرا کفو ہو ، اس لئے استحسان کا تقاضا یہ ہے کہ یہاں امراة سے آزاد عورت اور کفو کی عورت مراد ہے اس لئے باندی سے نکاح کرا دیا تو نکاح نہیں ہو گا ۔