Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

114 - 465
٣ و ہہنا نافذفتقرر بہ قال (١٥٥٣) ولاو لا ےة لعبد ولاصغیرولامجنون )    ١   لانہ لا ولاےةلہم علیٰ انفسہم فا ولی ان لایثبت علی غیرہم  ٢    ولان ہذہ ولاےة نظرےة ولانظر فی التفویض الیٰ ہٰؤلاء  (١٥٥٤) ولا ولاےة لکافر علیٰ مسلم )

نکاح کرانے کا حکم بھی نہیں دیا ہے ، تو یہ فضول لوگ ہوئے اس لئے اس کو فضولی کہتے ہیں ، اس کے نکاح کا حکم یہ ہے کہ میاں بیوی قبول کر لے تو اب قبول کر نے کے بعد نکاح ہو گا، اس کے پہلے نکاح نہیں تھا وہ نکاح قبول کر نے پر مو قوف تھا۔، صورت مسئلہ یہ ہے کہ فضولی نے نکاح کرا یا اور ابھی میاں بیوی نے قبول بھی نہیں کیا تھا کہ دو نوں میں سے ایک کی موت ہو گئی تو کوئی کسی کا وارث نہیں ہو گا ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ  جب قبول نہیں کیا اور اجازت نہیں دی تو ابھی نکاح ہی نہیں ہوا اس لئے نکاح سے پہلے انتقال ہوا اس لئے یہ دو نوں حقیقت میں میاں بیوی نہیں تھے اس لئے ایک دوسرے کا وارث نہیں ہو گا ۔    
ترجمہ : ٣  اور یہاں نافذ ہے اس لئے موت سے نکاح اور ثابت ہو جائے گا ۔
تشریح :   یہاں سے مراد ہے کہ نکاح ولی نے کرا یا ہو، تو نکاح مکمل ہو چکا ہے البتہ بالغ ہو نے کے بعد خیار بلوغ کے ماتحت توڑنے کا اختیار ہے ، یہی وجہ ہے کہ قاضی کے فیصلے سے توڑے گاخود بخود نہیں توڑ سکتا ،اور موت کی وجہ سے وہ اختیار بھی ختم ہو گیا تو نکاح اور مضبوط ہو گیا اس لئے وارث بنے گا ۔   
ترجمہ :(١٥٥٣)  غلام کے لئے ولایت نہیں ہوگی ،اور نہ چھوٹے بچے کے لئے ،اور نہ مجنون کے لئے ۔ 
ترجمہ :    ١  اس لئے کہ ان لو گوں کو اپنے اوپر ولایت نہیں ہے تو زیادہ بہتر ہے کہ دوسروں پر بھی ولایت نہ ہو ۔
 تشریح:   غلام ، نا بالغ بچہ اور مجنون کودوسروں کی شادی کرانے کی ولایت نہیں ہے ۔
وجہ  :  (١) ان لوگوں کو خود اپنے اوپر ولایت نہیں ہے تو ان لوگوں کو دوسروں پر ولایت کیسے ہوگی۔مثلا غلام کو اپنی شادی کرانے کا حق نہیں ہے۔اس کی شادی اس کا مولی کراتا ہے تو اس کودوسروں کی شادی کرانے کا حق کیسے ہوگا ؟ بچے کو عقل کی کمی ہے اس لئے اس کو دوسرے پر کیسے ولایت ہوگی ؟ مجنون کو بھی عقل نہیں ہے اس لئے اس کو دوسروں پر ولایت کیسے ہوگی۔
ترجمہ : ٢  اور اس لئے بھی کہ یہ ولایت مصلحت کے لئے ہے اور ان لو گوں کو سونپنے میں مصلحت نہیں ہے ۔
تشریح :   نکاح کرانے کی ولایت اس لئے ہو تی ہے کہ مصلحت دیکھ کر نکاح کرائے ، اور ان لو گوں کے پاس اتنی صلاحیت کہاں ہے کہ مصلحت سوچے اس لئے ان لو گوں کو ولایت سے کوئی فائدہ نہیں ہے اس لئے ان لو گوں کو دوسرے پر ولایت نہیں ہوگی۔
لغت:  نظریة : غور کر نا مصلحت دیکھنا ، تفویض : سونپنا 
ترجمہ :(١٥٥٤)  اور نہ ولایت ہے کافر کا مسلمان پر۔ 

Flag Counter