Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

110 - 465
(١٥٥٠) وخیارالبلوغ فی حق البکرلایمتد الی اٰخر المجلس ولایبطل بالقیام فی حق الثیب والغلام) 

پہونچی اس میں چپ رہی تو یہی چپ رہنا اجازت سمجھی جائے گی، اور اس کا خیار بلوغ ختم ہو جائے گا ۔ ]٢[ لڑکے کو بالغ ہو نے کے بعد یہ خبر پہونچی کہ اس کے ولی نے اس کا نکاح کرا دیا ہے تو اس کے چپ رہنے سے خیار بلوغ ختم نہیں ہو گا ، جب تک کہ زبان سے رضیت ُ نہ کہے ، یالڑکے کی جانب سے کوئی ایسا اقدام ہو جس سے ظاہر ہو تا ہو کہ وہ اس نکاح سے بالکل راضی ہے ، مثلا بیوی کو مہر دے دیا ، یا اس سے جماع کر لیا تو اس سے سمجھا جائے گا کہ وہ اس نکاح سے راضی ہے تو اس سے اس کا خیار بلوغ ختم ہو جائے گا ، اور اگر اس قسم کی کوئی بات نہیں ہوئی تو اس کا ابھی خیار بلوغ ختم نہیں ہو گا ۔]٣[ اسی طرح نا بالغ لڑکی جس سے اس کے شوہر نے بالغ ہو نے سے پہلے وطی کر لی جس کی وجہ سے وہ ثیبہ ہو گئی ، اور بعد میں اس کے ولی نے نابالغی میں دوسری شادی کردی اور بالغ ہو نے کے بعد اس کو نکاح کی خبر پہونچی ، تو چونکہ وہ ثیبہ ہے اس لئے اس کا چپ رہنا رضامندی کی دلیل نہیں ہے ، جب تک کہ زبان سے نہ کہے ، یا کوئی ایسا اقدام ہو جا تے جس سے معلوم ہو تا ہو کہ وہ اس نکاح سے راضی ہو مثلا شوہر کے مہر کو قبول کر لیا ، یا شوہر کو جماع کر نے دیا تو اس سے سمجھا جائے گا کہ وہ اس نکاح سے راضی ہے تب اس سے اس کا خیار بلوغ ساقط ہو گا ۔ ورنہ نہیں ۔
ترجمہ : (١٥٥٠)  خیار بلوغ باکرہ کے حق میں آخیر مجلس تک ممتد نہیں ہو گا، اور ثیبہ اور لڑکے کے حق میں مجلس سے کھڑے ہو نے سے باطل نہیں ہو گا ۔
 تشریح :  اس عبارت کا حاصل یہ ہے کہ خیار بلوغ مجلس کے بعد بھی رہتا ہے ، لیکن باکرہ کا چپ رہنا ہی رضامندی ہے اس لئے چپ رہتے ہی مجلس ہی میں خیار بلوغ ساقط ہو جائے گا ، اور ثیبہ اور لڑکے کا چپ رہنا رضامندی نہیں ہے اس  لئے مجلس کے بعد بھی خیار باقی رہے گا، جب تک کہ  زبان سے ہاں یا نا نہ کہے ۔
تشریح مسئلہ یہ ہے کہ باکرہ کے حق میں خیار بلوغ مجلس کے آخیر تک نہیں رہے گا ، بلکہ جس مجلس میں  نکاح ہو نے کی خبر ملی ، یا  پہلے سے خبر ملی ہو توجس مجلس میں لڑکی بالغ ہوئی اسی مجلس میں اختیار ختم ہو جائے گا ، اور لڑکا اور ثیبہ لڑکی کے لئے حکم یہ ہے کہ مجلس سے کھڑا ہو نے سے اور اس کے ختم ہو نے سے خیار بلوغ ختم نہیں ہو گا ، بلکہ مجلس کے بعد بھی خیار بلوغ رہے گا جب تک کہ زبان سے اثبات یا انکار نہ کرے ۔ 
وجہ :  اس کی وجہ یہ ہے کہ خیار بلوغ دوسرے کے دینے سے نہیں ہو تا بلکہ خلل کے وہم سے ملتا ہے اس لئے مجلس کے بعد تک رہنا چاہئے ، لیکن باکرہ کے لئے مسئلہ یہ ہے نکاح کی خبر ملنے کے بعد جیسے ہی چپ رہی تو چپ رہنا ہی رضامندی ہے اس لئے چپ رہنے سے رضامندی ہو گئی اور خیار بلوغ ختم ہو گیا اس لئے مجلس کے بعد اختیار نہیں رہے گا ۔لیکن لڑکے اور ثیبہ کی رضامندی چپ رہنے 

Flag Counter