Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

109 - 465
٣  بخلاف المعتقة لان الامة لاتتفرغ لمعرفتہا فعذرت بالجہل بثبوت الخیار  (١٥٤٩) ثم خیار البکر یبطل بالسکوت ولایبطل خیار الغلام مالم یقل رضیت اویجئی منہ ما یعلم انہ رضا وکذلک الجارےةاذادخل بہاالزوج قبل البلوغ )   ١ اعتباراً لہذہ الحالة بحال ابتداء النکاح 

کے لئے فارغ ہو نا چاہئے  ، لیکن اس کے با وجود یہ مسئلہ معلوم نہیں  کر سکی تو یہ عذر نہیں ہے  یہ لڑکی کی سستی ہے، اس لئے بالغ ہو نے کے بعد نکاح توڑنے سے چپ رہی تو اس کا اختیار ختم ہو جائے گا  ۔
ترجمہ : ٣  بخلاف آزاد کی ہوئی باندی کے اس لئے کہ باندی احکام سیکھنے کے لئے فارغ نہیں ہو تی اس لئے ثبوت خیار کے نہ جا ننے سے معذور قرار دی جائے گی ۔ 
تشریح :   باندی آزاد کی گئی ، لیکن اس کو یہ مسئلہ ہی معلوم نہیں تھاکہ اس کو خیار عتق ملتا ہے ، جسکی وجہ سے وہ اس نکاح کو توڑ سکتی ہے  اس لئے وہ آزاد ہو نے کے بعد نکاح توڑنے سے چپ رہی ، اب مسئلہ معلوم ہو نے کے بعد اس کو دوبارہ خیار عتق ملے گا ۔۔معتقہ :  عتق سے مشتق ہے ،آزاد کی ہوئی باندی۔
وجہ :  (١) اس کی وجہ یہ ہے کہ باندی آقا کی خدمت میں ہر وقت مشغول رہتی ہے اس لئے یہ ممکن ہے کہ اس کو یہ مسئلہ معلوم کر نے کا وقت نہ ملا ہو اس لئے اس کا عذر قبول کیا جائے گا اور مسئلہ معلوم ہو نے کے بعد دوبارہ خیار عتق ملے گا ۔  (٢) عن حماد بن سلمة قال اذا اعتقت الامة ثم وطئھا و ھی لا تعلم ان لھا الخیار فلھا الخیار قال و بلغنی عن الحسن انہ کان یقول ذالک ۔ ( مصنف ابن ابی شیبة ، باب  فیہ اذا وطئھا و ھی لا تعلم ان لھا الخیار ، ج ثالث، ص ٤٩٨، نمبر ١٦٥٣٨) اس اثر میں ہے کہ آزاد ہو نے والی باندی کو اس مسئلے کا علم نہ ہو کہ مجھے خیار عتق ہے تو مسئلہ معلوم ہو نے کے بعد پھر اختیار ہو گا ۔            
ترجمہ : (١٥٤٩)  باکرہ کا اختیار چپ رہنے سے باطل ہو جائے گا ، اور لڑکے کا اختیار جب تک کہ رضیت نہ کہے باطل نہیں ہو گا ، یا اس کی طرف سے ایسی چیز آئے جس سے معلوم ہو کہ وہ راضی ہے ، اور یہی حال ہے اس لڑکی کا جس سے شوہر نے بلوغ سے پہلے دخول کیا ہو ۔
 ترجمہ :  ١    اس حالت کو ابتداء نکاح پر قیاس کرتے ہوئے ۔ 
تشریح : یہ مسئلہ گزر چکا ہے کہ نکاح کے لئے اجازت لیتے وقت باکرہ لڑکی چپ رہ جائے تو یہ چپ رہنا اس کی جانب سے اجازت سمجھی جاتی ہے ، اور لڑکے کے بارے میں یہ گزرا کہ اس کا چپ رہنا کافی نہیں جب تک کہ قول سے اجازت نہ دے ، اسی طرح ثیبہ کے بارے میں گزرا کہ چپ رہنا کافی نہیں جب تک کہ زبان سے اجازت نہ دے ۔ اسی قاعدے پر یہاں تین مسئلے متفرع کئے جا رہے ہیں ]١[ پہلا مسئلہ ، باکرہ عورت کو بالغ ہو نے کے بعد یہ خبر پہونچی کہ اس کے ولی نے نکاح کرا دیا ہے ، تو جس مجلس میں خبر 

Flag Counter