Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

105 - 465
(١٥٤٧)  وان زوجہما غیر الاب والجد فلکل واحد منہما الخیار اذا بلغ ان شاء اقام علی النکاح وان شاء فسخ)  ١   وہذا عند ابی حنیفة ومحمد  ٢  وقال ابو یوسف لا خیار لہما اعتباراً بالاب والجد  ٣ ولہما ان قرابة الاخ ناقصة والنقصان یشعر بقصور الشفقة فیتطرق الخلل الی المقاصد 

ترجمہ : (١٥٤٧) اور اگر ان دونوں کی شادی کروائی باپ اور دادا کے علاوہ نے تو ان دونوں میں سے ہر ایک کو اختیار ہوگا جب بالغ ہو جائے اگر چاہے تو نکاح پر قائم رہے اور اگر چاہے تو فسخ کردے۔
ترجمہ :    ١  یہ امام ابو حنیفہ  اور امام محمد  کے نزدیک ہے ۔  
تشریح:   نابالغ لڑکا اور نابالغ لڑکی کی شادی باپ اور دادا کے علاوہ نے کروائی تو ان دونوں کو خیار بلوغ ہوگا۔یعنی بالغ ہوتے ہی اعلان کردے کہ میں اس نکاح سے راضی نہیں ہوں۔تو وہ نکاح توڑ سکتے ہیں ۔
 وجہ:   (١) باپ اور دادا کے علاوہ میں یا تو عقل ناقص ہوگی مثلا ماں ولیہ بنے تو شفقت کاملہ ہے لیکن عقل ناقص ہے۔اس لئے کہا جاسکتا ہے کہ صحیح جگہ پر نکاح نہیں کرایا۔اس لئے نکاح توڑنے کا حق دیا جائے گا۔اور قاضی ،بھائی ،چچا یا چچازاد بھائی نے شادی کرائی تو ان لوگوں میں عقل تو ہے لیکن شفقت کاملہ نہیں ہے اس لئے کہا جا سکتاہے کہ صحیح جگہ پر نکاح نہیں کرایا ۔اس لئے بالغ ہونے کے بعد نکاح توڑنے کا حق ہوگا، اور فطرت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ دوسرے کے دیئے ہوئے زندگی کے ساتھی کو تبدیل کا اختیار ہو (٢) اثر میں اس کا ثبوت ہے ۔ کتب عمر بن عبد العزیز فی الیتیمین اذا زوجا وھما صغیران انھما بالخیار۔ دوسری روایت میں ہے ۔عن ابن طاؤس عن ابیہ قال فی الصغیرین ھما بالخیار اذا شبا (مصنف ابن ابی شیبة ١٠ الیتیمة تزوج وھی صغیرة من قال لھا الخیار ج ثالث، ص ٤٤٨،نمبر١٥٩٩٨١٥٩٩٥) اس اثر میں ہے کہ یتیم کو اور یتیمہ کو شادی کرائی ۔یتیمہ کے والد کا انتقال ہوگیا ہے اس لئے اس کے علاوہ نے ہی شادی کرائی ہوگی۔اس لئے ان کو خیار ملے گا ۔
ترجمہ :  ٢    ا مام ابو یوسف  نے فر ما یا کہ دو نوں کو اختیار نہیں ہو گا ، باب اور دادا پر قیاس کرتے ہوئے۔ 
تشریح :  امام ابو یوسف نے فرمایا کہ باپ اور دادا کے علاوہ نے شادی کرائی تب بھی اس کو اختیار نہیں ملے گا۔ جس طرح باپ اور دادا نے شادی کرائی ہو تو توڑنے کا اختیار نہیں ہے ۔  
وجہ:   (١)ان کی دلیل یہ اثر ہے۔عن حماد قال النکاح جائز ولا خیار لھا ۔ (مصنف ابن ابی شیبة ١٠ الیتیمة تزوج وھی صغیر من قال لھا الخیار، ج ثالث، ص٤٤٨،نمبر١٦٠٠٠) اس اثر سے معلوم ہوا کہ یتیمہ کو خیار بلوغ نہیں ہوگا۔جس کا مطلب یہ ہے کہ صغیر اور صغیرہ کو بھی باپ اور دادا کے علاوہ نے شادی کرائی تو اس کو اختیار نہیں ہوگا۔
ترجمہ : ٣  امام ابو حنیفہ  اور امام محمد  کی دلیل یہ ہے کہ بھائی کی قرابت ناقص ہے ، اور نقصان شفقت کی کمی کی خبر دیتا ہے اس 

Flag Counter