Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

98 - 689
٤   ولا فرق بین الرطب الاخضر وبین المبلول بالماء لما روینا

دھونا نہیں چاہئے ، اس کا جواب دیا جا رہا ہے کہ خلوف عبادت کا اثر ہے اس لئے اس کا چھپا نا بہتر ہے ، اور مسواک کر نے سے وہ زائل ہو جائے گا اور چھپ جائے گا اس لئے شام کو مسواک کر نا جائز ہو گا ، اور شیہد کے خون پر اس لئے قیاس نہیں کر سکتے کہ شہید کا خون ظلم کا اثر ہے اس لئے اس کو باقی رکھنا بہتر ہے تاکہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش کیا جاسکے۔
ترجمہ :  ٤  اصلی تری اور پانی سے بھگو نے کی تری کے در میان کوئی فرق نہیں ہے اس حدیث کی بنا پر جو ہم نے روایت کی ۔ 
تشریح :  مسواک کی تری چاہے اصلی ہو یا مسواک خشک ہو لیکن پانی میں بھگوکر اس کو تر کی ہو دونوں طرح کے مسواک کر نے میں کوئی حرج نہیں ہے ، کیونکہ حدیث میں ہے کہ روزے دار کے لئے مسواک جائز ہے ۔ ۔ الاخضر : سبز مسواک ، تر مسواک ۔ مبلول : پانی سے تر کی ہوئی ۔   

Flag Counter