Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

653 - 689
  ١  لان من حج عن غیرہ بغیر اذنہ فانما یجعل ثواب حجہ لہ وذلک بعد اداء الحج فلغت نیتہ قبل ادائہ وصح جعلہ ثوابہ لاحدہمابعدالاداء بخلاف المامورعلی مافرقنامن قبل واﷲ اعلم بالصواب 

ثواب کا کام ہے۔
ترجمہ:    ١   اس لئے کہ کسی نے دوسرے کی جانب سے بغیر اس کی اجازت کے حج کیا تو اپنے حج کا ثواب اسکو دے رہا ہے ، اور یہ حج کی ادائیگی کے بعد ہو تا ہے اس لئے اس کے پہلے دینے کی نیت لغو ہے ، اور ادائیگی کے بعد دو نوں میں سے کسی ایک کے لئے ثواب ھدیہ کر نا صحیح ہے ۔بخلاف مامور کے حج کے ، جیسا کہ پہلے فرق بیان کیا ۔ و اللہ اعلم بالصواب ۔
تشریح :  یہ فرق بیان کر رہے ہیں کہ کسی دوسرے کے خرچ سے اور اس کے حکم سے حج ادا کرنا ہو تو احرام باندھنے سے پہلے آمر کی نیت کر نی پڑے گی ، کیونکہ اس کے حکم اور اس کے خرچ سے اس کا حج ادا کیا جا رہا ہے ، اور اپنے خرچ سے دوسرے کے لئے تبرع کے طور پر حج کرے تو پہلے دوسرے کی نیت کر نے کی ضرورت نہیں ہے ، بلکہ حج ادا ہو نے کے بعد اس کا ثواب دوسرے کو ھدیہ کرے، کیونکہ یہ تبرع ہے ، اور اس کی جانب سے حج ادا نہیں کر رہا ہے بلکہ صرف اس کا ثواب ھدیہ کر رہا ہے ۔ آمر کے حج اور تبرع میں یہ فرق ہے ۔    و اللہ اعلم بالصواب ۔

Flag Counter