Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

572 - 689
 ١  لان کل واحد منہما بالشرکة یصیر جانیا جنایةً تفوق الدلالة فیتعدد الجزاء بتعدد الجنایة (١٣٨٤)واذا اشترک حلا لان فی قتل صید الحرم فعلیہما جزاء واحد)  ١  لان الضمان بدل عن المحل لاجزاء عن الجنایة فیتحد باتحاد المحل کرجلین قتلا رجلاخط یجب علیہما دیة واحدة وعلی کل واحد منہما کفارة 

اری ان کل انسان منھم جزاء ان حکم علیھم بالھدی فعلی کل انسان منھم ھدی۔  (موطا امام مالک ، باب جامع الفدیہ ص ٢٥٢) اس اثر سے معلوم ہوا کہ ہر ایک محرم پر الگ الگ شکار کا بدلہ لازم ہوگا۔
اصول : فعل کا بدلہ ہو تو جتنے آدمیوں کا فعل ہو اتنا ہی بدلہ لازم ہو گا ۔ 
احرام کی حالت میں دو آدمیوں نے احرام کی بے حرمتی کی اس لئے ہر ایک پر الگ الگ بدلہ لازم ہو گا ۔ 
ترجمہ:   ١  اس لئے کہ ہر ایک محرم شرکت کر نے کی وجہ سے اشارہ سے اوپر کی جنایت کی اس لئے جنایت کے متعدد ہو نے کی وجہ سے بدلہ بھی متعدد ہو گا ۔
تشریح :  اوپر اثر گزرا کہ محرم نے شکار کی طرف اشارہ کیا اور دوسرے محرم نے اس کو قتل کیا تب بھی اشارہ کر نے والے پر اس کا بدلہ لازم ہو گا پس اس نے قتل کیا تو دو نوں نے احرام کی بے احترامی کی اور دونوں جنایت میں شریک ہوے اور دو نوں نے الگ الگ جنایت کی اس لئے دو نوں پر الگ الگ بدلہ لازم ہو گا ۔  ۔ جانیا : جنایت کی ۔  تفوق : اس سے بھی بڑی جنایت ہوئی ۔ 
ترجمہ :  (١٣٨٤) اگر دو حلال حرم کے شکار کے قتل میں شریک ہوئے تو دونوں پر ایک ہی بدلہ ہے۔  
وجہ:  یہاں دونوں حلال ہیں اس لئے احرام کی وجہ سے بدلہ نہیں ہے بلکہ حرم کے احترام میں شکار کا بدلہ لازم ہے ۔اس لئے محل ایک ہے اس لئے دونوں حلال پر ایک شکار کا بدلہ لازم ہوگا اور دونوں پر آدھا آدھا بدلہ ہوگا۔
اصول  : محل ایک ہو تو ایک بدلہ لازم ہوتا ہے۔
ترجمہ:   ١  اس لئے کہ ضمان محل کے بدلے میں ہے جنایت کا بدلہ نہیں ہے اس لئے محل کے متحد ہو نے کی وجہ سے جنایت متحد ہو گئی ، جیسے دو آدمیوں نے ایک آدمی کو غلطی سے قتل کیا تو دو نوں پر ایک دیت واجب ہو گی ، اور ہر ایک پر الگ الگ کفارہ لازم ہو گا ۔  
تشریح : حرم کی جگہ ایک ہے اور شکار بھی ایک ہے اس لئے اگر دو حلال آدمیوں نے حرم کے شکار کو قتل کیا تو دو نوں پر ایک ہی بدلہ لازم ہو گا ۔
وجہ :اس کی وجہ یہ ہے کہ شکار جو محل ہے وہ بھی ایک ہی ہے ، اور محل یعنی حرم کے احترام کی وجہ سے بدلہ لازم ہوا وہ بھی ایک ہی ہے اس لئے دونوں حلال آدمیوں پر ایک ہی بدلہ لازم ہو گا۔ اس کی ایک مثال دیتے ہیں کہ غلطی سے دو آدمیوں نے ایک آدمی کو قتل کیا تو چونکہ محل یعنی آدمی ایک ہے اس لئے ایک ہی بدلہ لازم ہو گا ۔ لیکن قتل خطاء کا کفارہ اس کے فعل کا بدلہ ہے اس لئے کفارہ دو نوں پر الگ 

Flag Counter