Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

56 - 689
والسلام للذی اکل وشرب ناسیا تم علیٰ صومک فانما اطمک اﷲ وسقاک  ٣ واذا ثبت ہٰذا فی حق الاکل والشرب ثبت فی الوقاع للاستواء فی الرکنیة ٤ بخلاف الصلوٰة لان ہیئاة الصلوٰة مذکّرة فلا یغلب النسیان ولا مذکّر فی الصوم فیغلبُ  ٥ ولا فرق بین الفرض والنفل لان النص لم یفصل   (٩٢٢)   ولو کان مخطئا او مکروہا فعلیہ القضائ)  

ترجمہ:  ٣  اور جب کھانے اور پینے کے حق میں بھول ثابت ہو گیا تو جماع کے حق میں بھی ثابت ہو جائے گا فرض ہو نے میں دو نوں کے برابر ہو نے کی وجہ سے ،
تشریح :   اوپر کی حدیث میں یہ تھا کہ بھول سے کھا یا پیا ہو تو روزہ نہیں ٹوٹے گا ، اسی پر جماع کو بھی قیاس کیا جائے گا کہ بھول کر جماع کر لیا تو بھی روزہ نہیں ٹوٹے گا کیونکہ جس طرح کھانے پینے سے رکنا فرض ہے اسی طرح جماع سے بھی رکنا فرض ہے ، فرضیت میں دو نوں برابر ہیں۔ 
وجہ :  اس اثر میں ہے کہ بھول کر جماع کرنے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹے گا ۔ عن مجاھد قال : لو وطی رجل امرأتہ و ھو صائم ناسیا فی رمضان لم یکن علیہ فیہ شیء ۔ ( مصنف عبد الرزاق ، باب الرجل یأکل و یشرب نا سیا ، ج رابع ، ص ١٣٥، نمبر ٧٤٠٥) اس اثر میں ہے کہ بھول کر جماع کر لے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا ، 
 ترجمہ:  ٤  بخلاف نماز کے اس لئے کہ نماز کی حالت یاد دلانے والی ہے اس لئے بھول غالب نہیں ہو گا اور روزے میں کوئی چیز یاد دلانے والی نہیں ہے اس لئے بھول غالب ہو گا ۔
تشریح :  نماز کی حالت میں بھول کر بات کرے گا تونماز ٹوٹ جائے گی کیونکہ نماز  چند منٹ کا ہو تا ہے اور ہر وقت یاد رہتا ہے کہ میں نماز میں ہوں اس لئے اس میں بھول کر بات کرے گا تو معاف نہیں ہے اور روزہ صبح سے لیکر شام تک ہو تا ہے اور بعض مرتبہ یاد نہیں رہتا ہے کہ میں روزہ ہوں اور آدمی کھا پی لیتا ہے بعد میں یاد آتا ہے کہ میں روزہ ہوں، اس لئے روزے میں بھول غالب ہے  اس لئے اس میں بھول کر کھائے گا یا پیے گا یا جماع کرے گا تو روزہ نہیں ٹوٹے گا ۔۔ مذکر : یاد دلانے والی چیز ۔ 
ترجمہ:  ٥  اور فرض اور نفل کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے اس لئے کہ حدیث میں فرض اور نفل میں کوئی فرق نہیں کیا ہے ۔ 
تشریح :   جس طرح فرض روزہ بھول کر کھانے پینے سے نہیں ٹوٹتا اسی طرح نفل روزہ بھی بھول کر کھانے پینے سے نہیں ٹوٹتا ، اس لئے کہ حدیث میں فرض اور نفل میں کوئی فرق بیان نہیں کیا ہے ۔ دونوں کا حکم ایک ہی ہے ۔ 
ترجمہ:  (٩٢٢)  اور اگر خطاء سے کھا یا پیا یا زبردستی کر نے کی وجہ سے کھا یا پیا تو اس پر قضا ہے ۔ 
تشریح :   خطا اور غلطی کا مطلب یہ ہے کہ روزہ رکھنا تو یاد تھا لیکن کھا نا نہیں چاہتا تھا اور غلطی سے کھا گیا ، یا کسی نے کھانے کے 

Flag Counter