Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

505 - 689
بخلاف المکان لانہ موقت بہ (١٣٢١) قال فان لم یقصر حتی رجع وقصر فلا شٔ علیہ فی قولہم جمیعاً)
   ١  معناہ اذا خرج المعتمر ثم عاد لانہ اتی بہ فی مکانہ فلا یلزمہ ضمانہ (١٣٢٢) فان حلق القارن قبل ان یذبح فعلیہ دمان )  ١   عندابی حنیفة دم بالحلق فی غیراوانہ لان اوانہ بعد الذبح ودم بتاخیر الذبح عن الحلق  ٢   وعندہما یجب علیہ دم واحد وہو الاول ولا یجب بسبب التاخیر شٔ علی ما قلنا

حدیث میں ہے کہ حضور ۖ نے چار عمرہ فر ما یا اور ایک عمرہ رجب میں فر ما یا جس سے معلوم ہوا کہ عمرہ کے لئے کوئی خاص وقت نہیں ہے ۔  
ترجمہ:   ( ١٣٢١) اگر قصر نہیں کرا یا یہاں تک کہ واپس آگیا اور قصر کرایا تو سب کے قول میں بالاتفاق اس پر کچھ نہیں ہے ۔ 
ترجمہ:    ١ اس کا معنی یہ ہے کہ اگر عمرہ کر نے والا حرم سے نکل گیا پھر واپس لوٹا ، اس لئے کہ قصر کو اپنی جگہ میں کیا تو اس پر کوئی ضمان لازم نہیں ہو گا ۔ 
تشریح :  عمرہ کر نے والا آدمی کسی کام سے حرم سے باہر نکلا لیکن وہاں قصر نہیں کرا یا واپس حرم میں آکرقصر کرا یا تو اس پر کوئی دم وغیرہ لازم نہیں ہے ، اس کی وجہ یہ ہے حرم میں قصر کر نا تھا اور وہیں قصر کرا یا اس لئے تمام ائمہ کے نزدیک دم لازم نہیں ہو گا ۔ 
ترجمہ:   (١٣٢٢) اگر قران کر نے والے نے ذبح سے پہلے حلق کرا یا تو  دو دم ہیں ۔
ترجمہ:   ١    امام ابو حنیفہ  کے یہاںایک دم وقت سے پہلے حلق کرانے کی وجہ سے ، اس لئے کہ حلق کا وقت ذبح سے پہلے تھا ، اور دوسرا دم ذبح کو حلق سے مؤخر کر نے کا ] یعنی خود قران کا [ 
تشریح :  قران کر نے والے پر شکریہ کا ایک دم واجب ہے ، اور اس کو پہلے رمی کر نی چا ہئے ۔ پھر ذبح کر نا چا ہئے ۔ پھر حلق کرا نا چا ہئے ۔ لیکن اس نے حلق کو ذبح سے پہلے کر دیا تو امام ابو حنیفہ  کے نزدیک اس پر دو دم لازم ہو نگے ]١[ ایک دم حلق کو اپنے وقت سے پہلے کر نے کا ، اس لئے کہ اس کا وقت ذبح کے بعد تھا اس نے ذبح سے پہلے کر دیا اس لئے ایک دم اس کا واجب ہو گا]٢[ اور دوسرا دم قران کے شکرانے کا ، اس طرح دو دم لازم ہو نگے ۔ لیکن صاحب ھدایہ کی عبارت سے پتہ چلتا ہے کہ تین دم لازم ہو نگے ]١[ ایک دم حلق کو مقدم کر نے کا اور ]٢[ دوسرا دم ذبح کو مؤخر کر نے ، اور]٣[  تیسرا دم قران کا اس طرح تین دم لازم ہو نگے ، لیکن یہ کاتب کا سہو ہے ، اصل میں دو ہی دم ہیں۔
ترجمہ:   ٢  اور صاحبین  کے نزدیک ایک دم لازم ہو گا اور وہ پہلا یعنی قران کا دم ہے ، اور تاخیر کر نے کے سبب سے کچھ لازم نہیںہے ، جیسا کہ ہم نے پہلے کہا ۔ 
تشریح : پہلے صاحبین  کا اصول گزر چکا ہے کہ کسی نسک کے مقدم مؤخر کر نے سے کوئی دم لازم نہیں ہو تا ، اس لئے حلق کو ذبح سے مقدم ، اور ذبح کو حلق سے مؤخر کر نے پر کوئی دم لازم نہیں ہو گا ، اس لئے صرف پہلا دم یعنی قران کے شکرانے کا دم لازم ہو گا ۔     

Flag Counter